تنیشا کرسٹو اور دھرو کپیلا کی ہندوستانی جوڑی نے اتوار کو یہاں ایک سنسنی خیز فائنل میں ہی یونگ کی ٹیری اور ٹین وی ہین جیسیکا کی سنگاپور کی جوڑی کو شکست دے کر ادیشہ ماسٹرس سپر۱۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
EPAPER
Updated: December 18, 2023, 1:00 PM IST | Agency | Bhubaneswar
تنیشا کرسٹو اور دھرو کپیلا کی ہندوستانی جوڑی نے اتوار کو یہاں ایک سنسنی خیز فائنل میں ہی یونگ کی ٹیری اور ٹین وی ہین جیسیکا کی سنگاپور کی جوڑی کو شکست دے کر ادیشہ ماسٹرس سپر۱۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔
تنیشا کرسٹو اور دھرو کپیلا کی ہندوستانی جوڑی نے اتوار کو یہاں ایک سنسنی خیز فائنل میں ہی یونگ کی ٹیری اور ٹین وی ہین جیسیکا کی سنگاپور کی جوڑی کو شکست دے کر ادیشہ ماسٹرس سپر۱۰۰؍ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔۲۰؍ سالہ تنیشا اور۲۳؍ سالہ دھرو نے پہلا گیم ہارنے کے بعد زبردست مقابلہ کیا اور ایک گھنٹہ۱۴؍ منٹ میں ۲۱۔۱۷، ۱۹۔۲۱، ۲۱۔۲۳؍ سے کامیابی حاصل کی۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کیلنڈر کے سال کے اس آخری ٹورنامنٹ میں ، خواتین کے سنگلز کے علاوہ، ہندوستانی کھلاڑیوں نے دیگر تمام۴؍ زمروں کے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ تنیشا اب اپنی ساتھی اشونی پونپا کے ساتھ خواتین کے ڈبلز فائنل میں داخل ہوں گی جہاں ان کا مقابلہ میلیسا ٹریاس پسپیتاساری اور ریچل ایلیسا روز کی جوڑی سے ہوگا۔