• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی رنجی ٹرافی میں واپسی

Updated: August 20, 2024, 12:33 PM IST | Agency | New Delhi

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد سمیع کی رنجی ٹرافی میں واپسی ، گھریلو ٹیم بنگال کی جانب سے کھیلنے کا امکان۔

Mohammed Shami . Photo: INN
محمد سمیع ۔ تصویر : آئی این این

سینئر فاسٹ بولر محمد سمیع، جو ٹخنے کی سرجری کے بعد بحالی کے دور سے گزر رہے ہیں، کا رنجی ٹرافی میں اپنی ہوم ٹیم بنگال کیلئے مسابقتی کرکٹ میں کھیلنے کا امکان ہے۔ اس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے خلاف۳؍ میچوں کی سیریز میں کسی ایک ٹیسٹ میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ سمیع ۱۱؍اکتوبر کو اتر پردیش اور۱۸؍ اکتوبر کو بہار کے خلاف بنگال کے پہلے ۲؍ رنجی میچوں میں سے کسی ایک میں بھی کھیل سکتے ہیں۔ ان دونوں میچوں کے درمیان صرف ۲؍ دن کا فرق ہے، اس لئے اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ وہ دونوں میچوں کا حصہ بنیں گے۔ 
  نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا آغاز۱۹؍ اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا، اس کے بعد پونے (۲۴؍ اکتوبر) اور ممبئی (یکم نومبر) میں ٹیسٹ ہوں گے۔ توقع ہے کہ سمیع آسٹریلیا کے مشکل دورے پر روانہ ہونے سے پہلے ان میں سے ایک میچ کھیلیں گے۔ ۳۴؍ سالہ سمیع، ہندوستان کے بہترین تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ گزشتہ سال ۱۹؍ نومبرکو احمد آباد میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں۔ 
  رواں سال فروری میں انگلینڈ میں ان کے ٹخنے کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ۶؍ ماہ تک کھیل سے دور تھے۔ انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے کچھ ویڈیوز میں، سمیع کو بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی(این سی اے ) میں اپنے آر ٹی پی روٹین (کھیل میں واپسی) میں مختصر رن اپ کے ساتھ کم رفتار سے بولنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اطلاعات تھیں کہ وہ دلیپ ٹرافی کے لئے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ 
 معلوم ہوا ہے کہ دلیپ ٹرافی کے دوران ان کے فٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں تھا اور سلیکٹرس جلد بازی میں کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے تھے۔ ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کی ترجیح ملک کے ٹاپ۳؍ تیز گیند بازوں (جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور محمد سراج) کو آسٹریلیا میں ہونے والے ۵؍ ٹیسٹ میچوں کیلئے فٹ رکھنا ہے۔ سمیع نے اب تک۶۴؍ ٹیسٹ میچوں میں ۲۲۹؍ وکٹ لئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ۶؍ بار ایک اننگز میں ۵؍ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK