• Sat, 19 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز کی تلافی دوسری اننگز میں کی

Updated: October 19, 2024, 12:54 PM IST | Agency | Bengaluru

بنگلور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے اچھا آغاز کیا۔ روہت اور وراٹ کی نصف سنچری۔ سرفراز خان کے ۷۰؍رن۔

Sarfraz Khan took over the innings with Virat in the second innings and he is at the crease with 70 runs. Photo: INN
سرفرازخان نے دوسری اننگز میں وراٹ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا اور وہ ۷۰؍رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ تصویر : آئی این این

 سرفراز خان ( ناٹ آؤٹ ۷۰؍ رن )، وراٹ کوہلی (۷۰؍رن) اور کپتان روہت شرما (۵۰؍رن) کی نصف سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ۳؍ وکٹ پر۲۳۱؍ رن بنائے ہیں۔ تاہم نیوزی لینڈ سے ۱۲۵؍ رن پیچھے ہونے کی وجہ سے دن کی آخری گیند پر وراٹ کوہلی کا وکٹ گنوانے سے ہندوستان کی واپسی کو دھچکا لگا ہے۔ 
 پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے ۴۰۲؍رن کے جواب میں دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے اس بار محتاط انداز میں آغاز کیا۔ یشسوی جیسوال اور روہت شرما کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ۷۲؍رن جوڑے۔ ۱۸؍ویں اوور کی پہلی گیند پر اعجاز پٹیل نے یشسوی جیسوال (۳۵؍رن) کو بلنڈل کے ہاتھوں اسٹمپ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ نئے بلے باز وراٹ کوہلی نے کپتان کا ساتھ دیا اور ٹیم کے اسکور کو ۹۵؍رن تک پہنچایا، جہاں ایک بار پھر پٹیل نے اپنے کارنامے دکھائے اور روہت کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ۶۳؍ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے روہت نے ۸؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار۵۲؍رن بنائے۔ سرفراز خان نے تیسرے وکٹ کیلئے وراٹ کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کے اسکور کو۲۳۱؍رن تک لے گئے۔ کھیل کے اختتام پر فلپس کی آخری گیند پر وراٹ بلنڈل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ۱۰۲؍ گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وراٹ نے ۸؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۷۰؍رن بنائے۔ سرفراز نے ۷۸؍ گیندوں کا سامنا کیا اور ۳؍ چھکوں اور ۷؍ چوکوں کی مدد سے۷۰؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ 
  اس سے قبل کلدیپ یادو اور رویندر جڈیجا (۳۔ ۳) کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جمعہ کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کو ۴۰۲؍رن کے اسکور پر روک دیا تاہم ہندوستان پہلی اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سے۳۵۶؍ رن پیچھے ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو نیوزی لینڈ نے لنچ تک ۷؍ وکٹ پر۳۴۵؍ رن بنائے تھے اور پہلی اننگز میں ٹیم انڈیا کی برتری۲۹۹؍ رن تھی۔ 
  لنچ کے بعد محمد سراج نے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور کی طرف لے جانے والے ٹم ساؤدی (۶۵؍ رن) کو آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد کلدیپ یادو نے اعجاز پٹیل (۴؍رن) کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ کلدیپ نے راچن رویندر (۱۳۴؍رن) کو آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا خاتمہ کیا۔ 
 یہاں جمعہ کو نیوزی لینڈ نے جمعرات کے اسکور ۳؍ وکٹ پر ۱۸۰؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں محمد سراج نے ڈیرن مشیل(۱۸؍رن) کو آؤٹ کرکے ہندوستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ جسپریت بمراہ نے ٹام بلنڈل (۵؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ گلین فلپس اور میٹ ہنری کو جڈیجا نے آؤٹ کیا۔ اس دوران راچن رویندر نے اپنے ٹیسٹ کریئر کی دوسری سنچری (۱۰۴؍رن) اسکور کی۔ انہوں نے اپنی سنچری اننگز میں ۱۱؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ اور ٹم ساؤدی۴۹؍ رن بنانے کے بعد بیٹنگ کر رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان ۸؍ویں وکٹ کیلئے ۱۱۲؍ رن کی شراکت ہے۔ نیوزی لینڈ کو ۲۹۹؍رن کی برتری حاصل ہے۔ ٹم ساؤدی اپنی ساتویں ٹیسٹ نصف سنچری سے ایک رن دور ہیں۔ 
 ہندوستان کی جانب سے رویندر جڈیجا اور کلدیپ یادو نے ۳۔ ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ محمد سراج نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ جسپریت بمراہ، آر اشون نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK