• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا

Updated: July 08, 2024, 1:04 PM IST | Agency | Harare

ٹیم انڈیا نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی ۲۰؍ میچ ۱۰۰؍ رن سے جیت لیا۔ ابھیشیک شرما کی شاندار سنچری۔ اویس نے ۳؍وکٹ لئے۔

Abhishek Sharma hit 7 fours and 8 sixes on 47 balls and scored 100 runs in a stormy manner. Photo: INN
ابھیشیک شرما نے طوفانی انداز میں ۴۷؍ گیندوں پر ۷؍ چوکے اور۸؍ چھکے لگا کر ۱۰۰؍رن بنائے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان نے اتوارکو اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے زمبابوے کو دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۱۰۰؍ رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے ابھیشیک شرما(۱۰۰)، رتوراج گائیکواڑ کی ناٹ آؤٹ (۷۷) اور رنکو سنگھ کی ناٹ آؤٹ (۴۸) کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت اتوار کو دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں زمبابوے کو۱۰۰؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ۵؍ میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز ۱۔ ۱؍سے برابر کر لی ہے۔ 
 ۲۳۵؍ رن کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے والے مکیش کمار نے پہلے ہی اوور میں انوسینٹ کائیا (۴) کو بولڈ کرکے زمبابوے کو پہلا جھٹکا دیا تاہم ویزلی مدھویرے اور برائن بینیٹ نے اننگز کو کچھ دیر تک قابو میں رکھا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۳۴؍ رن کی شراکت ہوئی۔ چوتھے اوور میں مکیش کمار نے برائن بینیٹ (۹؍ گیندوں پر۲۶؍ رن) کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑدیا۔ روی بشنوئی نے۳۹؍گیندوں پر۴۳؍ رن بنا کرویزلی مادھویرے کو بولڈ کیا۔ اویس خان نے ڈیون مائرس (صفر) اور کپتان سکندر رضا (۴) کوجلد ہی پویلین بھیج دیا۔ جوناتھن کیمبل (۱۰)، کلائیو مڈانڈے (صفر)، ویلنگٹن مساکاتجا (ایک) اور بلیسنگ مزارابانی (۲) بھی جلد آؤٹ ہوئے۔ لیوک جونگوے نے۲۶؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں کی مدد سے ۳۳؍ رن بنائے۔ ہندوستانی بولنگ کے سامنے زمبابوے کی پوری ٹیم۱۸ء۴؍ اوورس میں ۱۳۴؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستان کی جانب سے مکیش کمار اور اویس خان نے ۳۔ ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ روی بشنوئی نے ۲؍ وکٹ لئے۔ واشنگٹن سندر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
 اس سے قبل اتوارکو یہاں ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے ۱۰؍ اوورس میں ۷۴؍ رن بنائے۔ اگلی۶۰؍ گیندوں پر۱۶۰؍ رن جوڑے تاہم بلے بازی کیلئے آنے والی ابھیشیک شرما اور شبھمن گل کی اوپننگ جوڑی کی شروعات اچھی نہیں رہی، دوسرے ہی اوور میں بلیسنگ مزارابانی نے شبھمن گل (۲) کو برائن کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو بڑا جھٹکا دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK