• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیم انڈیا کے بیٹنگ اور بولنگ کوچ نے کہا: ہمیں پریکٹس میچ سے وہ مل گیا جو چاہئے تھا

Updated: November 20, 2024, 1:16 PM IST | Agency | Perth

ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ابھیشیک نائر اور بولنگ کوچ مورنے مورکل نے آسٹریلیا کے خلاف ۵؍میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ سے قبل یہاں واکا (ڈبلیو اے سی اے)گراؤنڈ پر کہا کہ  وہ سمولیشن میچ سے جو چاہتے تھے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ہندوستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ابھیشیک نائر اور بولنگ کوچ مورنے مورکل نے آسٹریلیا کے خلاف ۵؍میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے افتتاحی میچ سے قبل یہاں واکا (ڈبلیو اے سی اے)گراؤنڈ پر کہا کہ  وہ سمولیشن میچ سے جو چاہتے تھے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ یہاں کے حالات میں بہتر طور پرہم آہنگ کرنے کیلئے، ہندوستان نے اپنی `اے ٹیم کے ساتھ `انٹرا اسکواڈمیچ ملتوی کر دیا اور پریکٹس کیلئے  `میچ سمولیشن کی حکمت عملی اختیارکی۔ 
 بی سی سی آئی (انڈین کرکٹ بورڈ) کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں نائر نے کہا کہ آسٹریلیا آنے سے ٹھیک پہلے، گوتی بھائی (گوتم گمبھیر)، روہت (شرما) کے ساتھ ہم نے ان تین دنوں میں اس پر بات کی کہ ہم کیا چاہتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو یہاں کے حالات کو سمجھنے اور ان کے مطابق ہم آہنگ ہونے  کے لئے  کافی وقت ملے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ۴؍ سال بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ ہم شروع میں چاہتے تھے کہ ہمارے کھلاڑی میچ جیسی صورتحال میں پریکٹس کریں جہاں انہیں آؤٹ ہونے کے بعد کریز چھوڑنا پڑے۔
  ہندوستانی بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ہم نے انہیں دوسرا موقع بھی دیا۔ ہم نے محسوس کیا کہ دوسرے موقع پر بلے بازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے خود کو حالات میں بہتر طریقے سے ڈھال لیا اور زیادہ آرام دہ نظر آئے۔ ہم جو چاہتے تھے اسے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بارڈر-گاوسکر سیریز کا پہلا میچ ۲۲؍نومبر۲۰۲۴ء سے یہاں آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ نائر نے کہا کہ پریکٹس کے دوسرے دن ہم نے مین پچ کے علاوہ دیگر سہولیات کا بھی استعمال کیا۔ ہم نے پچ پر میچ کے نقوش کے ساتھ نیٹ سیشنز میں بھی وقت گزارا۔ 
 اس دوران پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم انڈیا کے کپتان جسپریت بمراہ نے۱۸؍ اوور کروائے ۔ یہ میچ کے حالات کو جذب کرنے جیسا تھا۔ مورکل اس دوران گیند بازوں کی کارکردگی سے خوش نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ گیندبازوں نے جس طرح کارکردگی پیش کی اس سے بہت خوش ہوں۔ وہ حالات کو اچھی طرح سمجھے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم ۲۲؍ویں کے لئے صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔ ہمارے پاس ابھی بھی ۳؍ اور پریکٹس سیشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج دوپہر یا کل بیٹھ کر منصوبہ بندی شروع کر دیں گے۔ میچ کے منصوبے  پر غور کریں گے۔ 

شین واٹسن نے آسٹریلیا کو متنبہ کیا 
آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کا ماننا ہے کہ اگر ہندوستانی اسٹار وراٹ کوہلی جس شدت کا مظاہرہ کرتے ہیں، وہ اپنے ’بہترین ‘فارم میں ہوں گے۔ وراٹ پچھلے کچھ برسوں سے ریڈ بال کرکٹ میں اپنا فارم  دوبارہ حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔    واٹسن کا خیال ہے کہ ہندوستانی تجربہ کار کھلاڑی حالیہ دنوں میں اپنی `سپر ہیومن  شدت کو برقرار رکھنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہاکہ  ’’ میں وراٹ کے بارے میں ایک چیز جانتا ہوں کہ ان کے اندر ایک ایسی روشن اور گہری آگ جل رہی ہے، جس شدت سے وہ ہر گیند کو کھیلتے ہیں وہ مافوق الفطرت ہے لیکن حالیہ دنوں میں ان کے کریئر میں ایسے لمحات آئے جب وہ آگ بجھنے لگی ۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK