• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

تلنگانہ: تیز گیند باز محمد سراج نے بطور ڈی ایس پی ڈیوٹی سنبھال لی

Updated: October 11, 2024, 10:13 PM IST | Hyderabad

محمد سراج نے اپنے کریئر کی نئی شروعات کرتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی کو رپورٹ کیا ہے۔

Mohammad Siraj with DGP today. Photo: X
محمد سراج آج ڈی جی پی کے ساتھ۔ تصویر:ایکس

ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج نے آج سرکاری طور پر تلنگانہ کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے طور پرڈیوٹی سنبھال لی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے سبب ریاستی حکومت نے اعزاز میں ان کی تقرری کی ہے۔ محمد سراج نے اپنے کریئر کی نئی شروعات کرتے ہوئے آج تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو رپورٹ کیا ہے۔ خیال رہے کہ محمد سراج نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ اور ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔امسال جولائی میں ریاستی حکومت نے محمد سراج اور دو مرتبہ ورلڈ چمپئن باکسر نکہت زرین کو گروپ ون پوزیشن سے نوازا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل غیر قانونی بستی کیلئے ’’یو این آر ڈبلیو اے‘‘ کا ہیڈکوارٹرس `ضبط کرے گااس

ریاستی وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے اعلان کے بعد تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے تلنگانہ (ریگولیشن آف اپائنمنٹس ٹو پبلک سروسیز اینڈ اسٹاف پیٹرن ریشن لائزیشن آف اسٹاف پیٹرن اینڈ پے اسٹرکچر)ایکٹ ۱۹۹۴ء میں ترمیم کر کے ان تقریروں کو آسان بنایا ہے۔ خیال رہے کہ محمد سراج نے ۲۰۲۰ء تا ۲۰۲۱ء ہندوستان کے دورہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا جہاں انہوں نے ۲؍ میچوں میں ۴؍وکٹ حاصل کئے تھے۔ محمد سراج کا اگلا چیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے جو ۱۶؍ اکتوبر کو بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK