آل راؤنڈر پرتک وائیکر کی قیادت میں تیلگو واریئرس ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے،وائیکر کا کہنا ہےکہ’’ ہمیں بس میدان میں اترنا ہے ،ہم ا عتماد سے بھرے ہوئے ہیں۔ ‘‘
EPAPER
Updated: December 24, 2023, 11:11 AM IST | Agency | Cuttack
آل راؤنڈر پرتک وائیکر کی قیادت میں تیلگو واریئرس ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے،وائیکر کا کہنا ہےکہ’’ ہمیں بس میدان میں اترنا ہے ،ہم ا عتماد سے بھرے ہوئے ہیں۔ ‘‘
جی ایم آر گروپ کی ملکیت والی فرنچائز تیلگوواریئرس۲۴؍ دسمبر یعنی آج کٹک کے جواہر لال نہرو انڈور اسٹیڈیم میں ممبئی کے کھلاڑیوں کے خلاف اپنے الٹیمیٹ کھوکھو سیزن۲؍ مہم شروع کرے گی۔ پہلے سیزن کے سرفہرست دفاعی کھلاڑیوں میں سے ایک پرتک وائیکراس سیزن میں تیلگو واریئرز کی کپتانی کریں گے۔ پہلے سیزن میں رنر اپ کے طور پر ختم ہونے والے واریئرز کی نظریں اس سیزن میں ٹائٹل پر ہوں گی۔ تیلگو واریئرس پہلے دن کا دوسرا میچ ممبئی کے خلاف کھیلے گی۔
آل راؤنڈر پرتک وائیکر کی قیادت میں تیلگو واریئرس ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا ایک اچھا امتزاج ہے اور اس کی کوچنگ تجربہ کار وکاس کرتے ہیں۔ ملند چاوڈیکر کو جو پرتیک کے نائب کا کردار ادا کر رہے ہیں ، پچھلے سیزن کے ٹاپ آل راؤنڈروں میں سے ایک، ارون گنکی، اور اسٹار ڈفنڈر اودھوت پاٹل کا تعاون بھی کریں گے۔ وائیکر نے کہا ’’ہم اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ہم پرجوش ہیں کہ یہ آخر کار یہاں ہے۔ ہم اعتماد سے بھرے ہیں اور آنے والے چیلنجوں کے لیے تیار ہیں۔ اب ہم صرف میدان میں اترنے کیلئے بے تاب ہیں ۔ ہمیں اپنے ابتدائی میچ میں مضبوط کارکردگی کا یقین ہے۔‘‘
تیلگو وارئیرس سیزن وَن کے بعد سے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے سیزن ون میں زیادہ تر شعبوں میں قیادت کی جس میں سب سے زیادہ ٹیم کے کل پوائنٹس(۷۵۹)، سب سے زیادہ ٹیم اٹیکنگ پوائنٹس (۵۹۳) ، سب سے زیادہ ٹیم کے دفاعی پوائنٹس (۱۲۰) اور سیزن میں سب سے زیادہ ٹیم آل آؤٹ(۶) شامل ہیں۔
تیلگو وارایئرس کلیپون مکھی اور سوربھ اڈوکر کی قیادت میں بالکل نئے حملے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دفاعی لائن اپ کی قیادت تجربہ کار اودھوت پاٹل اور پرساد رادے کریں گے جبکہ تال برقرار رکھنے کی ذمہ داری آل راؤنڈر ارون گنکی، کپتان پرتیک وائیکر اور نائب کپتان ملند چاؤڈیکر کے کندھوں پر ہوگی۔