• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹینس کھلاڑی پرجنیش گنیشورن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا

Updated: November 16, 2024, 12:43 PM IST | Agency | Chennai

ایشین گیمز میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی نے کہا: میں کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ شکریہ۔

Prajnesh Gunneswaran. Photo: INN
ہندوستان کے ٹینس کھلاڑی پرجنیش گنیشورن۔ تصویر : آئی این این

ایشین گیمز کے کانسہ کا تمغہ جیتنے والے پرجنیش گنیشورن نے جمعہ کو پیشہ ورانہ ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ جکارتہ ایشین گیمز۲۰۱۸ء میں سنگلز کانسہ کا تمغہ جیتنے والے۳۵؍ سالہ ہندوستانی کھلاڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا’’ `میں کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ شکریہ۔ ‘‘
 گنیشورن۲۰۱۹ءمیں اے ٹی پی رینکنگ میں۷۵؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اتنے برسوں تک اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ گنیشورن نے کہاکہ ’’ `جب میں یہ لکھ رہا ہوں، میرا دل شکرگزاری، فخر اور پرانی یادوں سے بھر گیا ہے۔ آج میں آخری بار ٹینس کورٹ پر جا رہا ہوں۔ ۳؍ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے یہ کھیل میری زندگی، میرا سب سے بڑا استاد اور میرا سب سے وفادار ساتھی رہا ہے۔ پہلی بار ریکیٹ  اٹھانے سے لے کر بڑے ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے تک کا سفر میرے لئے غیر معمولی رہا ہے۔
 چنئی میں پیدا ہونے والا یہ کھلاڑی۲۰۱۰ء میں پیشہ ور بن گیا۔ سنگلز میچوں میں ان کا ہار جیت کا ریکارڈ ۱۱۔۲۸؍ ہے جبکہ ڈبلز میں ان کا ریکارڈ۱۔۱؍ ہے۔ اس کی سب سے زیادہ ڈبل رینکنگ ۲۴۸؍ تھی جو انہوں نے۲۰۱۸ء میں حاصل کی۔ گنیشورن کو چاروں گرینڈ سلیم کھیلنے کا تجربہ ہے  تاہم وہ ابتدائی راؤنڈ میں تمام مواقع پر ہار گئے۔ انہوں نے۲۰۱۹ء میں چاروں گرینڈ سلیم میں چیلنج کرنے کے بعد ۲۰۲۰ء میں دوسری بار آسٹریلین اوپن میں حصہ لیا۔
 انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھاکہ ’’ `پسینے کا ہر قطرہ، ہر فتح، ہر ناکامی، یہ سب اس کے تانے بانے میں بُنا ہوا ہے کہ میں کون ہوں۔ ٹینس نے مجھے نظم و ضبط، جذبہ اور بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا۔ اس کھیل نے مجھے ملک کی سرحدوں سے باہر دوست اور یادیں دی ہیں جو زندگی بھر رہیں گی۔ اس نے مجھے ایک اچھا انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کھلاڑی بننے میں بھی مدد کی۔چنئی کے کھلاڑی نے اے ٹی پی چیلنجر ٹور اور آئی ٹی ایف فیوچر ٹور پر سنگلز میں اچھی کامیابی حاصل کی۔ اے ٹی پی چیلنجر ٹور پر ان کا ریکارڈ۲۔۷؍ ہے جبکہ آئی ٹی ایف فیوچر ٹور پر ان کا ریکارڈ۹۔۹؍ ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا واحد ڈبلز خطاب مصر ایف ۲۵؍ (شرم الشیخ، آئی ٹی ایف  فیوچر ٹور) جیتا ہے۔ گنیشورن کی ٹاپ ۲۰؍ کھلاڑی کے خلاف سب سے بڑی جیت۲۰۱۹ء میں اس وقت ملی جب انہوں نے انڈین ویلز ماسٹرس کے دوسرے راؤنڈ میں جارجیا کے اس وقت کے۱۸؍ ویں نمبر کے نکولوز باسیلاشویلی کو شکست دی۔انہوں نے لکھاکہ ’’ `میرے کوچیز، ٹیم کے ساتھیوں اور سب سے زیادہ میرے خاندان کے لئے آپ میری ریڑھ  رہے ہیں۔ میں مداحوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے کریئر میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے دوران میری حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کھیل کا بہت مقروض ہوں جس نے مجھے سب کچھ دیا۔ زندگی بھر کے سفر کیلئے  شکریہ، ٹینس۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK