• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ،افریقہ کا پلڑا بھاری

Updated: December 26, 2024, 1:42 PM IST | Agency | Centurion

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلی جاچکی ہے جبکہ ۲۶؍ دسمبر یعنی آج سے۲؍ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

An interesting match is expected between South Africa and Pakistan. Photo: INN
جنوبی افریقہ اور پاکستان کےد رمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ تصویر: آئی این این

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کھیلی جاچکی ہے جبکہ ۲۶؍ دسمبر یعنی آج سے۲؍ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ پہلا ٹیسٹ سینچورین میں اور دوسرا کیپ ٹاؤن میں سال کے آغاز پر(۳؍ تا۷؍ جنوری) کھیلا جائے گا۔
 جنوبی افریقہ نے اب تک۴۷۰؍ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ ان میں سے۱۸۳؍ میچ جیتے اور۱۶۱؍ہارے ہیں جبکہ۱۲۶؍ ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔ اس کی کامیابی کا تناسب۵۳ء۱۹؍فیصد  ہے۔ اس کے مقابلے میں پاکستان  نے ۴۶۱؍ ٹیسٹ میچ کھیلے  ہیںیعنی جنوبی افریقہ سے صرف ۹؍ ٹیسٹ میچ کم کھیلے ہیں۔ ان میں سے۱۵۰؍  جیتے اور۱۴۵؍ ہارے ہیں  جبکہ۱۶۶؍ ٹیسٹ ڈرا ہوئے ، اس کی کامیابی کا تناسب ۵۰ء۸۴؍ فیصد رہا۔
 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک ۲۸؍ ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے۔ اس  نے ۱۵؍ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست سے دو چار کیا جبکہ پاکستان اسے صرف۶؍ ٹیسٹ میں شکست دے سکا ۔ بقیہ ۷؍ ڈرا رہے ۔ پروٹیز کی کامیابی کا تناسب۷۱ء۴۲؍ فیصد اور گرین شرٹس کا۲۸ء۵۷؍فیصد رہا۔
 پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز ۱۹؍ جنوری ۱۹۹۵ء کو ہوا جب دونوں ممالک کے درمیان دورے کا واحد ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا گیا۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے اولین ٹیسٹ میں۳۲۴؍ رن کے بھاری فرق سے شکست ہوئی۔ اس کے بعد سے دونوں کے درمیان اب تک۱۱؍ ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہیں۔ ان میں سے۶؍ سیریز میں پروٹیز کامیاب رہے جبکہ گرین شرٹس صرف ۲؍ سیریز جیت سکے بقیہ ۳؍ سیریز  ڈرارہیں۔
 ان۱۱؍ سیریز میںسے۵؍ سیریز۳؍ ٹیسٹ میچز اور۶؍ سیریز ۲؍ ٹیسٹ میچوںپر مشتمل تھیں۔ جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ کی چار اور دو ٹیسٹ کی دو سیریز جیتیں جبکہ پاکستان نے صرف دو ٹیسٹ کی دو سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ تین ٹیسٹ کی ایک اور دو ٹیسٹ کی دو سیریز ڈرا رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK