دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے روہت شرما کپتان برقرار۔ چتیشور پجارا کو باہر کردیا گیا۔ محمد سمیع پر جے دیو اناڈکٹ اور عُمران ملک کو ترجیح دی گئی
EPAPER
Updated: June 24, 2023, 12:02 PM IST | Mumbai
دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے روہت شرما کپتان برقرار۔ چتیشور پجارا کو باہر کردیا گیا۔ محمد سمیع پر جے دیو اناڈکٹ اور عُمران ملک کو ترجیح دی گئی
روہت شرما کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ۲؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور ۳؍ ون ڈے میچوں کی ہندوستانی ٹیم کا جمعہ کو اعلان کیا گیا۔
چتیشور پجارا کو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے جب کہ ون ڈے انڈین پریمیر لیگ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال اور مکیش کمار کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب میڈیم پیسر محمد سمیع کو ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں جگہ نہیں مل سکی ہے ان کی جگہ سلیکٹرس نے عُمران ملک اور جے دیو اناڈکٹ کو ترجیح دی ہے۔ سنجو سیمسن کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اجنکیا رہانے دوبارہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے ہیں۔ یہ پوزیشن بارڈر گاوسکر ٹرافی کے پہلے ۲؍ ٹیسٹ میچوں تک کے ایل راہل کے پاس تھی۔ مکیش کمار کو بھی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نودیپ سینی فٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آگئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ بی سی سی آئی نے سمیع کو باہر رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ انہیں کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے آرام دیا گیاہے۔
ہندوستان کو ۵؍ ٹی ۲۰؍ میچ بھی کھیلنے ہیں جس کے لئے ٹیم کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم پہلا ٹیسٹ میچ۱۲؍ سے۱۶؍ جولائی ۲۰۲۳ءتک ونڈسر پارک، ڈومینیکا میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ٹیسٹ اور آخری ٹیسٹ میچ۲۰؍ سے۲۴؍ جولائی تک کوئنس پارک اوول، ترینداد میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم جاری دورے میں اپنا پہلا ون ڈے۲۷؍ جولائی سے کینسنگٹن اوول، باربڈوس میں کھیلے گی جبکہ دوسرا ون ڈے کینسنگٹن اوول، باربڈوس میں اور تیسرا ون ڈے یکم اگست کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ترینداد میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، یشسوی جیسوال، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجا، شاردُل ٹھاکر، اکشر پٹیل، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو اناڈکٹ، نودیپ سینی۔
ون ڈے ٹیم: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، رتوراج گائیکواڑ، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان) شاردُل ٹھاکر، رویندر جڈیجا، اکشر پٹیل، یزویندر چہل، کلدیپ یادو، جے دیو اناڈکٹ، محمد سراج، عمران ملک، مکیش کمار۔