• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چراغ شیٹی- ساتوک تھائی لینڈ اوپن کے خطاب پر قابض

Updated: May 20, 2024, 11:25 AM IST | Bangkok

ہندوستانی جوڑی نے چین کے چن بو یانگ اور لیو یی کی جوڑی کو فائنل میں مات دے دی۔

Chirag Shetty and Satwik Showing medals. Photo: INN.
چراغ شیٹی اور ساتوک تمغہ دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی ٹاپ ہندوستانی جوڑی نے اتوار کو چین کی چن بو یانگ اور لیو یی کی جوڑی کو فائنل میچ میں شکست دے کر تھائی لینڈ اوپن کا مینزڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ 
ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے۴۶؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چینی جوڑی کو۱۵۔ ۲۱، ۱۵۔ ۲۱؍ سے شکست دے کر ۲۰۲۴ء کے بیڈمنٹن سیزن کا اپنا دوسرا خطاب اپنے نام کیا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شروع میں ۱۔ ۴؍کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد یانگ اور یی کی جوڑی نے بھی جوابی حملہ کیا اور پہلے ہاف کے وقت تک۱۰۔ ۱۱؍کی برتری حاصل کر لی۔ بریک کے بعد عالمی بیڈمنٹن رینکنگ کی سیڈ یافتہ ساتوک اور چراغ کی ہندوستانی جوڑی نے شاندار مقابلہ کیا اور چینی جوڑی کو غلطیاں کرنے پر مجبور کردیا۔ ہندوستانی جوڑی نے اپنے فارم کو دوبارہ حاصل کرتے ہوئے ۱۵۔ ۱۹؍ کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد ہندوستانی جوڑی نے ۲؍ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلا گیم۱۵۔ ۲۱؍ سے جیت لیا۔ 
دوسرے گیم میں چینی کھلاڑیوں نے ایک بار پھر دو پوائنٹس لے کر ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی برابری کرلی۔ اس کے بعد ہندوستانی جوڑی نے تیز طرار اسمیش کے ذریعہ چینی کھلاڑیوں کو بیک فٹ پر دھکیل دیا اور وقفہ تک۶۔ ۱۱؍ کی برتری حاصل کرلی۔ 
وقفے کے بعد پراعتماد ہندوستانی جوڑی نے کورٹ پر۱۵۔ ۱۹؍ کی برتری کے ساتھ کھیل کا کنٹرول سنبھالا اور پھر لگاتار دو مزید پوائنٹس حاصل کرکے فتح پر مہر ثبت کردی۔ چراغ اور ساتوک کیلئے یہ ۲۰۲۴ء بیڈمنٹن سیزن کا دوسرا ٹائٹل تھا اور تھائی لینڈ اوپن کا بھی دوسرا ٹائٹل تھا۔ مارچ میں فرنچ اوپن جیتنے سے پہلے، چراغ اور ساتوک اس سال کے شروع میں ملائیشیا اوپن اور انڈیا اوپن کے فائنل میں ہار گئے تھے۔ 
ساتوک سائراج رنکیریڈی نے خطاب جیتنے کے بعد کہاکہ ’’تھائی لینڈ اوپن ہمارے لئے ایک خاص ٹورنامنٹ رہا ہے کیونکہ ہم نے یہاں اپنا پہلا سپر۵۰۰؍ ٹائٹل بھی جیتا تھا اور اس کے بعد کئی اور ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔ ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ جیت ہمارے لیے ایک اور جیت کی مہم کا آغاز کرے گی۔ خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ سے ۹۲۰۰؍ رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ، ہندوستانی ٹاپ سیڈیڈ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو اگلے ہفتے عالمی نمبر وَن رینک حاصل کرنے کی امید ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK