• Thu, 24 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کارلوس الکارازکی بدولت ٹیم یورپ کامیاب

Updated: September 23, 2024, 10:16 PM IST | Berlin

لیورکپ کے میچ میں ٹیم یورپ نے ٹیم ورلڈ کو ۱۱۔۱۳؍ کے اسکور سے شکست دے کر خطاب جیت لیا

Carlos Alcaraz.Photo:INN
کارلوس الکاراز۔(تصویر:آئی این این)

اسپین کے ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کی زبردست کارکردگی کی بدولت ٹیم یورپ نے لیور کپ جیت لیا ہے۔ یورپ نے ٹیم ورلڈ کوقریبی مقابلے میں ۱۱۔۱۳؍کے اسکور سے شکست دی۔ ۲۱؍ سالہ الکاراز نے اتوار کی رات آخری میچ میں ٹیلر فرٹز کو۲۔۶، ۵۔۷؍ سے شکست دے دی۔
ٹیم یورپ نے۵؍ویں بار لیور کپ جیتا ہے۔ اس سے قبل ٹیم یورپ۳؍ سال پہلے ۲۰۲۱ء میں چمپئن  بنی تھی۔ فتح کے بعد الکاراز نے کپتان بورن بورگ کو گلے لگایا اور کہا  کہ ’’ `ہم نے یہ آپ کیلئے کیا۔ کیپٹن بورگ نے اپنے مدمقابل، دوست اور ٹیم ورلڈ کے کپتان جان مکینرو پر ۲۔۵؍ کے ریکارڈ کے ساتھ اپنا دور ختم کیا۔
  لیور کپ کیا ہے؟ لیور کپ ٹینس کا ایک باوقار ٹورنامنٹ ہے۔ جو ٹیم یورپ اور ٹیم ورلڈ کے درمیان کھیلا جاتا ہے۔ اسے۲۰۱۷ء میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ ۳؍ دن تک جاری رہے گا۔ اس۳؍ روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دونوں ٹیموں کے ۶۔۶؍ اراکین ہیں۔ ایک میں یورپی اسٹارس شامل ہیں جبکہ دوسرے میں دنیا بھر کے ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔ یہ کیسے کھیلا جاتا ہے؟ ٹورنامنٹ میں۹؍ سنگلز اور۳؍ ڈبلز میچ ہوتے  ہیں۔ ہر روز ایک ڈبلز اور۳؍ سنگلز میچ ہوتے ہیں۔ پہلے دن ہر میچ جیتنے پر ایک پوائنٹ، دوسرے دن ہر میچ جیتنے پر ۲؍ پوائنٹس اور تیسرے دن میچ جیتنے پر۳؍ پوائنٹس  دیئے جاتے ہیں۔۱۳؍  پوائنٹس تک پہنچنے والی پہلی ٹیم چمپئن بن جاتی ہے۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے اور آخری دن الکاراز، زیوریو اور دمتروف نے واپسی کی، ٹیم یورپ۴۔۸؍ سے پیچھے تھی۔ ایسی صورت حال میں الکاراز اور کیسپررُوڈ کی جوڑی نے دن کے پہلے ڈبلز میچ میں کامیاب رہی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK