• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرسٹیانو رونالڈو کی بدولت النصر کلب نے الشباب کو مات دی

Updated: October 20, 2024, 12:35 PM IST | Agency | Riyadh

فٹبال کلب نے الشباب کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں آخری وقت میں کرسٹیانورو نالڈو نے النصر فٹبال کلب کیلئے پنالٹی پر گول کیا۔

Ronald Wee scored an important goal for Al Nasr Football Club. Photo: INN
النصر فٹبال کلب کیلئے رونالڈ و نے اہم گول کیا۔ تصویر : آئی این این

سعودی عرب کی پرو لیگ میں النصر فٹبال کلب نے الشباب کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں آخری وقت میں کرسٹیانورو نالڈو نے النصر فٹبال کلب کیلئے پنالٹی پر گول کیا۔  النصر نے۹۰؍ منٹ   ہونے کے بعد الشباب کے  ساتھ برابری کا مشاہدہ کیا، تیز رفتار ایکشن فلموں سے مشابہت رکھنے والے میچ میںالنصر نے ایک کے مقابلے ۲؍گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے  الشباب سے۳؍ قیمتی پوائنٹس چھین لئے۔ میچ کا پہلا ہاف ۰۔۰؍ گول کے اسکور سے برابری پر ختم ہوا۔میچ کے دوسرے ہاف میں لاپورتے نے النصر کیلئے پہلا گول کیا اور اسے ۰۔۱؍کی برتری دلائی۔ ۹۰؍ویں منٹ میں النصر کے ہی اے الحسن نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال کر اون گول کردیاجس سے اسکور برابر ہوگیا۔ میچ کے انجری  ٹائم کے ۷؍ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کو پنالٹی ملی اور انہوں نے اسے گول میں تبدیل کردیا۔ انجری ٹائم کے ۱۲؍ویں منٹ میں ایم سیمان کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے اگلے ہی منٹ میں عبدالرزاق حمداللہ کو پنالٹی ملی  لیکن انہوں نے اسے ضائع کردیا۔ فل ٹائم تک اسکور ۱۔۲؍ گول رہا اور النصر نے یہ میچ ایک کے مقابلے ۲؍گول سے جیت کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK