• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد صلاح کی بدولت لیورپول کی پوزیشن مضبوط

Updated: February 25, 2025, 12:53 PM IST | Agency | Manchester

انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے مانچسٹر سٹی کو اس کے ہی میدان پر ۰۔۲؍گول سے شکست دے دی۔

Mohamed Salah. Picture: INN
محمد صلاح۔ تصویر: آئی این این

لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح کا کہنا ہے کہ لیورپول  فٹبال کلب کے تجربہ کار کھلاڑی ایک اور پریمیر لیگ خطاب  کے مستحق ہیں۔ محمد صلاح کی بدولت  لیورپول کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کواس کے ہی میدان پر ۰۔۲؍ گول  سے شکست دے کر ٹیبل  کی ٹاپ پوزیشن پر ۱۱؍  پوائنٹس کی برتری  حاصل کرلی ہے اور  خطاب کیلئے دعویٰ مضبوط کرلیاہے۔ 
 محمد صلاح نے ریڈس  (لیورپول)کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا کیونکہ انہوں نے پہلا گول کیا اور پھر ہاف ٹائم سے عین قبل لیورپول کی برتری کو دُگنا کرنے  کیلئے  ڈومینک سوبوزلی کوگول کرنے میں معاونت کی۔ منیجر آرنے سلاٹ کی ٹیم لیورپول   ۲۰؍ ویں مرتبہ ریکارڈ برابری کیلئے  انگلش فٹبال کا باوقار خطاب  جیتنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے، حالانکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے پاس ابھی ایک میچ کھیلنے کا موقع ہے۔  لیورپول نے ۲۷؍میچوں میں ۱۹؍ جیت  ،۷؍ ڈرا اور ایک شکست کے بعد ٹیبل پر ۶۴؍ پوائنٹس حاص کرلئے ہیں۔ 
 مانچسٹر سٹی، جس نے گزشتہ ۴؍ پریمیر لیگ خطاب  جیتے ہیں  اب چوتھی پوزیشن پر  ہے اور  وہ ٹاپ پوزیشن  ٹیم سے۲۰؍ پوائنٹس پیچھے ہے۔محمد  صلاح نے ایک دہائی میں اتحاد میں لیورپول کی پہلی لیگ جیتنے کے بعد کہا’’  یہ ناقابل یقین ہے۔ یہاں آکر کھیلنا بہت مشکل ہے۔‘‘ انہو ںنے مزید کہا کہ ’’وہ ایک سخت ٹیم ہے اور ان کے پاس ایک ناقابل یقین منیجر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آخر میں ہم نے گیم جیت لیا۔ یہ خاص ہے۔ خاص طور پر جب آپ ٹائٹل کی دوڑ میں ہوں تو یہ ناقابل یقین ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ  امید ہے کہ ہم پرسکون رہ سکتے ہیں کیونکہ بعض اوقات دباؤ ہم پر آجاتا ہے۔ اس لئے ہم نے اگلے مقابلے پُر سکون میں اندازمیں کھیلیں گے۔ 
 محمد صلاح  پریمیر لیگ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک سیزن میں دفاعی چمپئن  کے خلاف دونوں میچوں میں گول اور معاونت کی۔ سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا کی ٹیموں کے خلاف اس کے ۹؍ گول اور ۶؍معاونت کئے ہیں۔ پیپ کے خلاف   اعلیٰ سطحی انتظامی کریئر  میں یہ سب سے زیادہ ہیں۔ محمد صلاح نے ناقابل یقین سیزن میں۳۰؍ گول اور۲۱؍معاونت کئے ۔ انہو ںنے کہاکہ  وہ اپنے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کے باوجود فٹبال سے زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ۳۲؍سالہ کپتان، ورجیل وین دایک ، ایلیسن بیکر، ٹرینٹ الیگزینڈر- آرنالڈ اور اینڈی رابرٹسن سبھی لیورپول ٹیم کا حصہ تھے جس نے۲۰۲۰ء میں خطاب  جیتنے کے لئے ۳۰؍ سال کا انتظار ختم کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK