• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’گیندبازوں کی بدولت ٹیم انڈیا کے پاس آسٹریلیا کو ہرانے کا موقع ہوگا‘‘

Updated: September 20, 2024, 1:53 PM IST | Agency | Bengaluru

سابق کپتان اسٹیو وا نے کہا کہ ہندوستان کے پاس شاندار بولنگ اٹیک ہے جو میزبانوں کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔دلچسپ مقابلے کی امید کا اظہار کیا۔

According to Steve Waugh, Team India`s bowlers will perform brilliantly in Australia. Photo: INN
اسٹیو وا کے مطابق ٹیم انڈیا کے گیندباز آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریںگے۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو وا کا کہنا ہے کہ بارڈر۔ گاوسکر ٹرافی بہت دلچسپ ہونے والی ہےکیوں کہ۲؍ بہت اچھی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ہندوستان کے پاس آسٹریلیا میں جیتنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ ان کے پاس بہت اچھا بولنگ اٹیک ہے۔ جسپریت بمراہ اور محمد سمیع جیسے شاندار تیز گیند باز ہیں اور ان کے پاس اسپن کا مضبوط امتزاج بھی ہے۔ وہیں آسٹریلیا کی ٹیم بھی اچھی بولنگ میں پیچھے نہیں ہے۔ 
  سابق کرکٹرا سٹیو وا نے کہا کہ جسپریت بمراہ اور وراٹ کوہلی کی کارکردگی ۵؍ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر۔ گاوسکر ٹرافی میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ اسٹیووا نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے تعلق سے کہا کہ ’’یہ ۲؍ بہت اچھی ٹیموں کے درمیان ایک اچھی سیریز ہوگی۔ ٹیم انڈیا کے پاس آسٹریلیا میں جیتنے کا اچھا موقع ہے کیونکہ ان کے پاس بہت مضبوط بولنگ اٹیک ہے۔ بمراہ، محمد سراج اور سمیع شاندار گیندباز ہیں جبکہ رویندر جڈیجہ، آر اشون اور کلدیپ یادو جیسے کئی اچھے اور خطرناک اسپنر بھی ہیں۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ جسپریت بمراہ کی گیند اور بلے کے ساتھ وراٹ کوہلی کی کارکردگی اہم ہوگی۔ گیندباز جتنی زیادہ وکٹیں لیں گے، ہندوستان کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ 
 انہوں نے مزید کہا’’ہم نے بیرون ملک حالات میں وراٹ کی کارکردگی دیکھی ہے۔ ہندوستانی بلے بازی ان پر منحصر ہے، اس لئے وہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ تاہم آسٹریلیا کے پاس بھی بہت اچھی ٹیم ہے، جس کا بولنگ اٹیک بھی مضبوط ہے۔ اس لئے۲؍ اعلیٰ معیاری ٹیموں کے درمیان مجھے امید ہے کہ ایک زبردست سیریز ہوگی جس کا میں بھی منتظر ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK