Updated: May 11, 2024, 1:05 PM IST
|
Agency
| Dharamshala
وراٹ کوہلی (۹۲؍ رن)، رجت پاٹیدار(۵۵) کی طوفانی نصف سنچری اننگز اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آر سی بی) کے ۵۸؍ویں میچ میں پنجاب کنگز کو۶۰؍ رن سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا۔
وراٹ کوہلی ۔ تصویر : آئی این این
وراٹ کوہلی (۹۲؍ رن)، رجت پاٹیدار(۵۵) کی طوفانی نصف سنچری اننگز اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کو انڈین پریمیر لیگ (آر سی بی) کے ۵۸؍ویں میچ میں پنجاب کنگز کو۶۰؍ رن سے شکست دے کر پلے آف سے باہر کردیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آر سی بی نے پنجاب کنگز کو جیت کیلئے ۲۴۲؍ رن کا ہدف دیا تھا۔
جمعرات کو یہاں ہماچل پردیش کرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں، پنجاب کنگز کے کپتان سیم کیورن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی رائل چیلنجرز بنگلور کی شروعات خراب رہی اور تیسرے ہی اوور میں کپتان فاف ڈو پلیسس کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ انہیں کاورپا نے آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں ودیاوت کاورپا نے ول جیکس (۱۲) کو بھی ششانک کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیج دیا۔ وراٹ کوہلی اور رجت پاٹیدار نے اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کیلئے۷۶؍ رن کی شراکت قائم کی۔ پاٹیدار نے طوفانی انداز میں ۲۳؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ۶؍ چھکوں کی مدد سے ۵۵؍ رن بنائے۔ وہیں وراٹ کوہلی نے ۴۷؍ گیندوں پر۹۲؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۷؍ چوکے اور ۶؍ چھکے لگے۔ دنیش کارتک (۱۸)، مہیپال لومرور (صفر) آؤٹ ہوئے۔ کیمرون گرین نے۲۷؍ گیندوں پر۴۶؍ رن بنائے، انہوں نے ۵؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ وہ آخری گیند پر ہرشل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ آر سی بی نے مقررہ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹوں پر۲۴۱؍ رن بنائے۔ پنجاب کنگز کی جانب سے ہرشل پٹیل نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ کاورپا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ارشدیپ سنگھ اور سیم کیورن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ ۲۴۲؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں پنجاب کنگز کی شروعات خراب رہی اور وہ پہلے ہی اوور میں پربھسمرن سنگھ(۶؍رن) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد جونی بیریسٹو اور ریلی روسو نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان۶۵؍ رن کی شراکت ہوئی۔