• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چمپئن ٹرافی پر ڈیڈ لاک ختم، ایونٹ ہائی برڈ ماڈل پر ہوگا

Updated: December 20, 2024, 11:10 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا اعلان، ہندوستان اور پاکستان ۲۰۲۷ء تک نیوٹرل مقام پر کھیلیں گے۔

The matches between India and Pakistan will be played at neutral venues. Image: INN
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ نیوٹرل وینو پر کھیلے جائیںگے۔ تصویر: آئی این این

آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی چمپئن ٹرافی کے تعلق سے رکاوٹ بالآخر ختم ہوگئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو چمپئن ٹرافی کو ہائی بر ڈ ماڈل پر منعقد کرنے کا اعلان کیا۔ چمپئن ٹرافی میں ہندوستان اورپاکستان کا میچ نیوٹرل مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے ساتھ یہ بھی اہتمام کیا گیا کہ ۲۰۲۷ءتک ہونے والے آئی سی سی کے تمام ٹورنامنٹس میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلےنیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔ اس میں ۲۰۲۵ءمیں ہندوستان میں ہونے والا خواتین کا کرکٹ ورلڈ کپ اور ۲۰۲۶ءمیں ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔ 
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے چمپئن ٹرافی کیلئے پاکستان جانے سے صاف انکار کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ہندوستان میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی نے جمعرات کو کہا کہ آئی سی سی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ۲۰۲۴ءسے ۲۰۲۷ءتک کے تمام آئی سی سی مقابلوں میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچوں کو ایک غیر جانبدار مقام پر منعقد کیا جائے گا جس کا انتخاب میزبان ملک کرے گا۔ 
آئی سی سی نے کہا کہ چمپئن ٹرافی کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل پی سی بی نے ہائی برڈ ماڈل پر ایشیا کپ کا انعقاد بھی کیا تھا جس میں ہندوستان نے اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے تھے۔ واضح رہے کہ ۲۰۰۸ء کے ممبئی حملوں کے بعد سے ہندوستانی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور یہ دونوں ٹیمیں آپس میں صرف آئی سی سی مقابلوں میں کھیلتی ہیں۔ پاکستانی ٹیم گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان آئی تھی تاہم بی سی سی آئی نے چمپئن ٹرافی کیلیے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK