چائنا سپر ۷۵۰؍کے فائنل میں چینی جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
EPAPER
Updated: November 27, 2023, 11:35 AM IST | Agency | Shenzhen
چائنا سپر ۷۵۰؍کے فائنل میں چینی جوڑی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
ہندوستان کے اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی اتوار کو یہاں چائنا ماسٹرز کے مردوں کے ڈبلز فائنل میں چین کے لیانگ وی کینگ اور وانگ چانگ سے ہار گئی۔ ہندوستان کی اسٹار جوڑی نے پہلا گیم ۱۹۔۲۱؍سے ہارا لیکن شاندار ریلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا گیم ۱۸۔۲۱؍سے جیت لیا۔
تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں ایک آٹھ پیچھے رہنے کے باوجود ہندوستانی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن آخرکار اس جوڑی کو ۱۹۔۲۱؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یہ مقابلہ ایک گھنٹہ ۱۱؍ منٹ تک جاری رہا۔
ہندوستانی جوڑی اپنے دوسرے بی ڈبلیو ایف سپر ۔۷۵۰؍ خطاب سے صرف ایک جیت دور تھی لیکن لیانگ وی کینگ اور وانگ کی عالمی نمبر ایک جوڑی نے ان کی امیدوں کو پورا نہیں ہونے دیا۔
یہ سال ہندوستان کی ساتوک اور چراغ کی جوڑی کیلئے شاندار رہا۔اس جوڑی نے ایشین گیمز اور ایشین چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔اس کے علاوہ انڈونیشیا اوپن سیریز۔ ۱۰۰۰؍ کا خطاب اپنے نام کیا۔کوریا اوپن سپر۔۵۰۰؍ اور سوئس اوپن سپر۔۳۰۰؍ کا خطاب بھی اس جوڑی نے حاصل کیا تھا۔چائنا اوپن سپر ۷۵۰؍ میں اس جوڑی کی فائنل میں ہار ہوئی۔