• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی جوڑی سیمی فائنل میں، کدامبی ہار ے

Updated: September 27, 2024, 10:16 PM IST | Macau

ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستان کی خاتون ڈبلز جوڑی جمعہ کو کوارٹر فائنل میں چینی تائپے کی سو ان ہوئی اور لن جی یون کی جوڑی کومات دی

Treesha and Gayatri.Photo:PTI
ترشا جولی اور گایری گوپی چند۔(تصویر: پی ٹی آئی)

 ترشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستان کی  خاتون ڈبلز جوڑی جمعہ کو کوارٹر فائنل میں چینی تائپے کی سو ان ہوئی اور  لن جی یون کی جوڑی کو شکست دے کر مکاؤ اوپن بیڈمنٹن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی  جبکہ مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں کدامبی سری کانت کو چینی کھلاڑی کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
جمعہ کو  مکاؤ ایسٹ ایشین گیمز ڈوم میں مقابلہ کرتے ہوئے ترشا اور گایتری کی جوڑی نے سیدھے گیمز میں اپنی جیت کو یقینی بنایا۔ ہندوستانی جوڑی نے ۳۹؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۱۲۔۲۱، ۱۷۔۲۱؍  سے کامیابی حاصل کی۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں ہندوستانی جوڑی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے گیم میں۴۔۸؍ کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد ترشا اور گایتری کی جوڑی نے ۷۔۱۵؍ کی برتری کے ساتھ گیم پر مضبوط گرفت بنائی۔ میچ میں ایک وقت جب اسکور۱۰۔۱۷؍ تھا، ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے لگاتار۴؍ پوائنٹس حاصل کئے  اور میچ میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کی۔
دوسرا گیم بہت سنسنی خیز رہا۔ ایک وقت میں دونوں ٹیمیں۱۳۔۱۳؍ کے اسکور سے برابر تھیں  لیکن ترشا اور گایتری کی ہندوستانی جوڑی نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے۱۴۔۱۷؍ کی برتری حاصل کی اور اپنی برتری کو بڑھاتی رہی اور بالآخر میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔سنیچر کو ہونے والے سیمی فائنل میں ہندوستانی بیڈمنٹن جوڑی کا مقابلہ چینی تائپے کی جوڑی ہنگ این زو اور ہسی پی شان سے ہوگا۔
مردوں کے سنگلز میچ میں چھٹی سیڈ کدامبی سری کانت کو چین کے انگس این جی کا لونگ سے۳۱؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں۱۶۔۲۱، ۱۲۔۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی نمبر۳۸؍ کدامبی سری کانت کے خلاف پہلے گیم میں۲۵؍  ویں نمبر کے کھلاڑی نے۱۔۶؍ کی برتری حاصل کی۔ تاہم اس کے بعد سری کانت نے اسکور کو۱۵۔۱۵؍ سے برابر کر کے میچ میں واپسی کی۔ لیکن اس کے بعد وہ لگاتار چار پوائنٹس گنوا بیٹھے اور پھر وہ کھیل میں واپس نہ آ سکے۔ دوسرا گیم یکطرفہ رہا جس میں انگس این جی کا لونگ نے بریک سے قبل۵۔۱۱؍ کی اہم برتری حاصل کی اور پھر  اپنا غلبہ برقرار رکھتے ہوئے محض۳۱؍ منٹ میں میچ اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK