• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

؍ ۳۲ٹیموں میں آج سے فٹبال کا عالمی دنگل، قطر اور ایکواڈور کا پہلا مقابلہ

Updated: November 20, 2022, 10:35 AM IST | Doha

فٹبال ورلڈ کپ پہلی بار قطر میں منعقد ہو رہا ہے۔ فرانس کی ٹیم خطاب کا دفاع کرے گی۔ ۶؍ اسٹیڈیم میں ۴۰؍ہزارتماشائیوں کی گنجائش ہے۔ `لوسیل میں فٹبال سے لطف اندوز ہونے کیلئے۸۰؍ہزار شائقین کی گنجائش

Football World Cup
فٹبال ورلڈ کپ

: فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ `فیفا مینز ورلڈ کپ۲۰۲۲ء اتوار کو میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔اس سے قبل افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جوکہ ہندوستانی وقت کے مطابق ساڑھے ۷؍بجے  سے شروع ہوگی۔
 فیفا ورلڈ کپ۱۹۳۰ء میں یوروگوئے میں شروع ہوا تھا۔ اب۹۲؍سال بعد ٹورنامنٹ ایک نئے مقام پر نئے چمپئن کا تاج پہنانے کیلئے تیار ہے۔ فٹبال ورلڈ کپ پہلی بار قطر میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے قبل ورلڈ کپ۲۰۱۸ء روس میں منعقد ہوا تھا جہاں فائنل میں فرانس ، کروشیا کو شکست دے کر فاتح بن کر ابھرا تھا۔
 ۲۰۲۲ء کے ٹورنامنٹ میں۳۲؍ ٹیموں کو ۸؍ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فاتح فرانس کو گروپ ڈی میں آسٹریلیا، ڈنمارک اور تیونس کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ رنر اپ کروشیا بلجیم، کینیڈا اور مراکش کے ساتھ گروپ ایف میں ہیں۔ میزبان قطر اور ایکواڈور گروپ اے میں ہالینڈ اور سینیگال کے ساتھ ہیں۔ لیونل میسی کا ارجنٹائنا، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ گروپ سی میں ہے۔ یورو۲۰۲۰ء کی رنر اپ انگلینڈ کو گروپ بی میں ایران، امریکہ اور ویلز کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کی فاتح اٹلی ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔
 ۴؍ بار ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کو گروپ ای میں اسپین، کوسٹاریکا اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ جرمنی ۲۰۱۴ءمیں چمپئن ہونے کے باوجود۲۰۱۸ء کے ایونٹ میں ناک آؤٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا اور اس بار ٹیم گزشتہ ایونٹ کی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کرے گی۔
 ۵؍ مرتبہ کی عالمی چمپئن برازیل کا مقابلہ گروپ جی میں سربیا، سوئزرلینڈ اور کیمرون سے ہوگا جب کہ گروپ ایچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال، گھانا، یوروگوئے اور جمہوریہ کوریا نے مقام پایا ہے۔ اپنے ملک کیلئے پہلا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھ رہے رونالڈو اپنے گروپ میں یوروگوئے کے خلاف  محتاط رہنا چاہیں گے، جو پچھلے ٹورنامنٹ سے ان کی ٹیم کو باہر کرنے کی ذمہ دار تھی۔
 قطر جو پہلی بار ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے اس نے بھی ایونٹ کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں۔ ورلڈ کپ کے۶۴؍ میچ دارالحکومت دوحہ میں واقع ۸؍ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں سے ۷؍ پچھلے ۳؍ برسوں میں تقریباً۶ء۵؍ بلین ڈالر کی لاگت سے تعمیرکئے گئے ہیں۔ ان میں سے ۶؍ اسٹیڈیم میں ۴۰؍ہزارتماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ دوحہ کے سب سے بڑے اسٹیڈیم `لوسیل  میں فٹبال سے لطف اندوز ہونے کیلئے۸۰؍ہزار شائقین بیٹھ سکتے ہیں۔ لوسیل میں ورلڈ کپ فائنل اور ایک سیمی فائنل سمیت کل۱۰؍ میچ کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ کے میزبان اور مہمان کئی تنازعات اور اعتراضات کے درمیان کمر کس  لی ہے۔ اتوار کو شروع ہونے والا سفر۱۸؍ دسمبر کو ختم ہو گا، جب  فٹبال کا نیا عالمی چمپئن ملے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK