• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لئے کانپور پہنچی

Updated: September 24, 2024, 9:29 PM IST | Kanpur

ایئرپورٹ سے سب سے پہلے ہندوستانی کوچ گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی باہر نکلے جب کہ کچھ دیر بعد شبھمن گل اور روہت شرما اترپردیش کے صنعتی شہر پہنچے

Rohit Sharma and Shubman Gill. Photo:PTI
روہت شرما اور شبھمن گل۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

ہندوستانی ٹیم کے اراکین   بنگلہ دیش کے خلاف۲۷؍ ستمبر۲۰۲۴ء سے شروع ہونے والی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لئے منگل کو کانپور پہنچ گئے۔  ہندوستانی ٹیم کے اراکین  الگ الگ  میں یہاں پہنچے۔ چکری ایئرپورٹ سے سب سے پہلے ہندوستانی کوچ گوتم گمبھیر اور وراٹ کوہلی باہر نکلے جب کہ کچھ دیر بعد شبھمن گل اور روہت شرما اترپردیش کے صنعتی شہر پہنچے۔ بعد میں وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت بھی کانپور پہنچ گئے۔
 شام تک بنگلہ دیش کی ٹیم کے یہاں پہنچی۔ دونوں ٹیمیں بدھ سے تاریخی گرین پارک اسٹیڈیم میں باری باری پریکٹس کریں گی۔ دونوں ٹیموں کو شہر کے واحد تین ستارہ ہوٹل لینڈ مارک میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ٹیموں کا پریکٹس شیڈول ابھی جاری ہونا باقی ہے تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صبح کے سیشن میں  بنگلہ دیش کی ٹیم گرین پارک میں نیٹ پریکٹس کرے گی جبکہ شام کو ہندوستانی ٹیم پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔ طویل عرصے کے بعد گرین پارک میں ٹیسٹ میچ کے انعقاد کے حوالہ سے کانپور کے کرکٹ شائقین میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ کرکٹ شائقین کا ہجوم دوپہر سے ہی ہوٹل کے باہر اپنے پسندیدہ کرکٹ اسٹارس کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہواتھا۔ تاہم سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر پولیس کو شائقین کو دھکے دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ 
 دوسری طرف بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سلیکشن پینل کے رکن حنان سرکار نے کہا ہے کہ شکیب الحسن کے کانپور ٹیسٹ میں کھیلنے کے بارے میں فیصلہ فیزیو کی رائے پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی آل راؤنڈر شکیب کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔سرکار نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’ہم کانپور جا رہے ہیں اور فی الحال آرام کا دن ہے۔ اس کے بعد ہمارے دو سیشن ہوں گے اور ہم کانپور ٹیسٹ کیلئے  شکیب کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ کریں گے اور ہم ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ ’’وہ دو دنوں  تک فیزیو کی نگرانی  میں ہیں۔ جب ہم میدان پر واپس آئیں گے تو ہمیں فیزیو کی رائے پر منحصر ہوگا۔ ہمیں شکیب کو اگلے میچ کیلئے  منتخب کرنے سے پہلے سوچنا ہوگا اور اگلے میچ سے پہلے وقت ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ وہ کس حال میں ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ۳۷؍ سالہ شکیب کو چنئی ٹیسٹ کھیلتے ہوئے کندھے اور انگلی میں درد محسوس ہوا تھا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں ۲۱؍ اوورس میں۱۲۹؍رن  دیئے  اور کوئی کامیابی نہیں ملی۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ۲۷؍ ستمبر سے کانپور میں شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK