Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آئی پی ایل کے ۱۸؍ویں سیزن کا شاندار آغاز

Updated: March 23, 2025, 10:44 AM IST | Kolkata

آئی پی ایل کے ۱۸؍ ویں سیزن کا سنیچر کو زبردست انداز میں آغاز ہوا۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں ہونے والی اوپننگ تقریب میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، وراٹ کوہلی اور رنکو سنگھ نے ایک ساتھ ڈانس کیا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

آئی پی ایل کے ۱۸؍ ویں سیزن کا سنیچر کو زبردست انداز میں آغاز ہوا۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈنس اسٹیڈیم میں ہونے والی اوپننگ تقریب میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، وراٹ کوہلی اور رنکو سنگھ نے ایک ساتھ ڈانس کیا۔ کوہلی نے ’جھومے جو پٹھان‘ پر جبکہ رنکو سنگھ نے ’میں لُٹ گیا‘ گانے پر شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس اسٹیپ کئے۔ 
تقریب کی میزبانی بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کی۔ انہوں نے اپنی فلم ’پٹھان‘ کے مشہور ڈائیلاگ ’پارٹی پٹھان کے گھر میں رکھو گے... تو مہمان نوازی کے لئے پٹھان تو آئے گا، اور ساتھ میں پٹاخے بھی لائے گا...‘‘ سے تقریب کا آغاز کیا۔ 
پہلا پرفارمنس معروف گلوکارہ شریا گھوشال نے پیش کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے ’میرے ڈھولنا سن‘ (بھول بھلیاں ) گایا، اس کے بعد ’گھومر-گھومر‘ اور ’ ہر ہرمیدان فتح‘ جیسے نغمے پیش کئے۔ شریا گھوشال نے فلم اوم شانتی اوم کے گانے ’دیکھو یہ شام دیوانی…‘، ’نگاڑےسنگ دھول باجے…‘ اور’ ماں تجھے سلام، وندے ماترم‘ جیسے مشہور گانے گائے۔ بالی ووڈ اداکارہ دیشا پاٹنی نے ’ملنگ-ملنگ‘ گانے پر زبردست ڈانس پرفارمنس دی۔ پنجابی گلوکار کرن اوجلا نے بھی شاندار پرفارمنس دیا۔ انہوں نے ’ماحول پورا ویوی...‘ اور ’حسن تیرا توبہ-توبہ‘ جیسے ہٹ گانے گائے۔ دیشا پاٹنی نے بھی اوجلا کی پرفارمنس پر اسٹیج پر ڈانس کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK