وراٹ کوہلی ہندوستان کے سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹر نہیں رہے۔ اس لسٹ میں اب سب سے اوپر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت آگئے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 30, 2024, 2:52 PM IST | Agency | New Delhi
وراٹ کوہلی ہندوستان کے سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹر نہیں رہے۔ اس لسٹ میں اب سب سے اوپر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت آگئے ہیں۔
وراٹ کوہلی ہندوستان کے سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹر نہیں رہے۔ اس لسٹ میں اب سب سے اوپر وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت آگئے ہیں۔ کھلاڑیوں کے آئی پی ایل معاوضہ کی تصدیق ہونے کے بعد رشبھ پنت کرکٹ سے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے ہندوستانی کرکٹر بن گئے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۵ء کی نیلامی کے اختتام نے ملک میں کرکٹ کے گراؤنڈ سے باہر کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ آئی پی ایل کیلئے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو۲۷؍ کروڑ روپے میں خریدا ہے جو کہ ریکارڈ بھی بن گیا ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے وراٹ کوہلی کو۲۱؍ کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ رشبھ پنت اور وراٹ کوہلی دونوں کی آمدنی کے ۲؍ ذرائع بی سی سی آئی اور آئی پی ایل ہیں۔ رشبھ پنت کی کرکٹ سے کُل آمدنی سالانہ۳۲؍ کروڑ روپے ہے جبکہ وراٹ کوہلی ان ۲؍ ذرائع سے ۲۸؍ کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں۔ رشبھ پنت بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے اے زمرے میں شامل ہیں، انہیں ۵؍ کروڑ روپے سالانہ ملتے ہیں جبکہ آئی پی ایل سے ان کی سالانہ کمائی ۲۷؍ کروڑ روپے ہے۔ دوسری جانب وراٹ کوہلی سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹیگری میں شامل ہیں۔