• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیائے کرکٹ نے گلین میکسویل کی ڈبل سنچری کو شاندار اننگز قرار دیا

Updated: November 08, 2023, 10:09 PM IST | Mumbai

میکسویل کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے پیٹ کمنس نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز ہے۔آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے

Glenn Maxwell. Photo:PTI
بلے باز گلین میکسویل۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

کرکٹ کی دنیا نے آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری کی تعریف کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔میکسویل کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے پیٹ کمنس نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم صرف اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ان دنوں میں سے ایک ہے جہاں آپ جا سکتے ہیں، میں اس دن اسٹیڈیم میں تھا جس دن گلین میکسویل نے اکیلے اس ہدف کا تعاقب کیا تھا۔‘‘
آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ پونٹنگ نے کہا کہ آج رات ایک ایسی چیز ہوئی ہے جس کے بارے میں ہم بہت لمبے عرصے تک بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اننگز کسی ٹیم کے لئے کیا کر سکتی ہے  اسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔  ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ مبارک ہو، گلین میکسویل واضح طور پر اب تک کی بہترین ون ڈے اننگز ہے۔  میری رائے میں وہ ہمیشہ سے دنیا کا سب سے دلچسپ کھلاڑی رہا ہے۔ سچن تینڈولکر نے بھی میکسویل کی تعریف کی۔ انہوں نے افغانستان کے ابراہیم زدران کی تعریف کرنے کے بعد میکسویل کے بارے میں کہا کہ’’سب سے زیادہ دباؤ سے لے کر شاندار کارکردگی تک۔ یہ میں نے اپنی زندگی میں ون ڈے کی بہترین اننگز دیکھی ہے۔‘‘ مائیکل وان نے کہا کہ میکسویل کی اب تک کی سب سے بڑی ون ڈے اننگز، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک کی سب سے بڑی اننگز ہے۔  
آسٹریلیائی بلے باز گلین میکسویل نے منگل کو مشکل حالات میں افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے۳۹؍ویں میچ میں ورلڈ کپ کی ڈبل سنچری بنائی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے پیٹ کمنس کے ساتھ ۸؍ویں وکٹ کے لئے ۲۰۲؍ رن کی شراکت  کرکے شین ورن اور پال رائفل کی۱۱۹؍ رن کی شراکت کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ ون ڈے میچ میں سب سے بڑی شراکت ہے۔ میکسویل نے اینڈریو ہال اور جسٹن کیمپ کی۱۳۸؍ رن کی شراکت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں اسے آسٹریلیا سے زیادہ میکسویل کے تنہا فتح دلانے کے نام سے زیادہ جانا جائے گا۔ انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف میچ کا رخ بدل دیا بلکہ انجریز سے لڑتے ہوئے ڈبل سنچری بھی بنائی۔میچ کے بعد میکسویل نے کہا کہ بدھ کو بہت گرمی تھی۔ دھوپ میں فیلڈنگ کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے یہ مجھ  پر حاوی ہوگئی۔ اگرچہ کوئی حکمت عملی نہیں تھی۔ صرف اپنے شاٹس پر توجہ مرکوز کی۔ حالات کچھ بھی ہوں، میری توجہ صرف اپنا فطری کھیل کھیلنے پر مرکوز تھی۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر گلین میکسویل نے لکھا ہے کہ میں سب کی محبتوں کی وجہ سے بہت پُرجوش ہوں، ہر کسی کا شکریہ جنہوں نے مجھے پیغامات بھیجے۔انہوں نے لکھا ہے کہ پیٹ کمنس نے شاندار ساتھ دیا، معذرت میں ڈبل لینے سے انکار کرتا رہا۔واضح رہے کہ منگل کو ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مکمل فِٹ نہ ہونے کے باوجود گلین میکسویل نے۱۲۸؍ گیندوں پر۱۰؍ چھکوں اور۲۱؍ چوکوں کی مدد سے۲۰۱؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK