• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’ریلائنس فاؤنڈیشن شاندار کام کررہا ہے‘‘

Updated: October 13, 2023, 11:45 AM IST | Agency | Mumbai

آئی او سی کے صدر تھاس باخ نے نیتا امبانی اور ان کےفاؤنڈیشن کے کاموں کی تعریف کی

International Olympic Committee President Thomas Bach. Photo: INN
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ۔ تصویر:آئی این این

انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے نیتا امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی ہے ۔ صدر باخ ممبئی میں جاری آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ باخ نے کہا کہ انہوں نے نوی ممبئی میں ریلائنس فاؤنڈیشن ینگ چمپئن اکیڈمی کے دورے کے دوران جو کچھ دیکھا اس سے وہ بے حد متاثر ہوئے ہیں۔
 آئی او سی کے صدر باخ نے کہا’’انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی اپنی ساتھی اور دوست نیتا امبانی کے ساتھ میں نے ریلائنس فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور وہاں بچوں اور نوجوانوں کیلئے کھیلوں اور تعلیمی پروگراموں کو دیکھا۔ میں واقعی ریلائنس اور اس کی ٹیم سے متاثر ہوں کیونکہ اس مرکز میں پورے ہندوستان کے بچے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر محروم خاندانوں سے آتے ہیں ۔ یہاں انہیں اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے ایتھلیٹ بننے کے لئے تربیت اور تیاری کا موقع دیا جاتا ہے۔
باخ خاص طور پر ریلائنس فاؤنڈیشن اور اس کی چیئرپرسن اور آئی او سی کی رکن نیتا امبانی کے اولمپک اقدار کے مطابق کئے جا رہے کام سے خوش تھے۔انہوں نے کہا کہ نیتا امبانی کا کام اولمپک اقدار کی درست عکاسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی او سی میں میرے ساتھی ہندوستان میں کھیلوں کے لئے اچھا کام کر رہے ہیں۔
 باخ نے مزید کہا کہ ’’ریلائنس فاؤنڈیشن کا کام کچھ ایسا ہے جو واقعی ہماری اولمپک اقدار اور وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کام کو اتنے بڑے پیمانے پر اور وہ بھی ایک پرائیویٹ تنظیم ریلائنس فاؤنڈیشن کی طرف سے ہوتا دیکھنا واقعی متاثر کن ہے۔ نیتا امبانی کی سربراہی میں یہ کام ہندوستان میں کھیلوں کے مستقبل اور اولمپکس میں کھیلے جانے والے کھیلوں کے لئے بہت حوصلہ افزا ہے۔
 اس ہفتے کے شروع میں ، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) نے اولمپک میوزیم کے ساتھ مل کر ہندوستان میں اولمپک ویلیوز ایجوکیشن پروگرام ( او وی ای پی) کی کامیابی کے لئے ریلائنس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کیا تھا اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔ یہ معاہدہ نوجوانوں میں کھیل کے ذریعے اولمپک اقدار کو فروغ دینے کے لئے تنظیموں کی مشترکہ ترجیح کو واضح کرتا ہے۔نئے تعاون پر آئی او سی کے صدر تھامس باخ اور ہندوستان میں آئی او سی کے رکن اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئرپرسن نیتا امبانی نے ممبئی میں ریلائنس فاؤنڈیشن ینگ چیمس ( آر ایف وائی سی) فٹ بال اکیڈمی کے دورے کے دوران اتفاق کیا۔ صدر باخ نے اپنے افتتاحی خطاب میں بھی اس کا ذکر کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK