ہندوستانی بلے باز تلک ورما نے میگھالیہ کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی کے پہلے میچ میں اپنی دھماکہ خیز سنچری بنا کر حیدرآباد کیلئے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ تلک مردوں یا خواتین کے کرکٹ میں لگاتار۳؍ سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 24, 2024, 3:32 PM IST | Rajkot
ہندوستانی بلے باز تلک ورما نے میگھالیہ کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی کے پہلے میچ میں اپنی دھماکہ خیز سنچری بنا کر حیدرآباد کیلئے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ تلک مردوں یا خواتین کے کرکٹ میں لگاتار۳؍ سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔
ہندوستانی بلے باز تلک ورما نے میگھالیہ کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی کے پہلے میچ میں اپنی دھماکہ خیز سنچری بنا کر حیدرآباد کیلئے کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ تلک مردوں یا خواتین کے کرکٹ میں لگاتار۳؍ سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے۲۰۰۷ء میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بھی ریکارڈ کیا۔ میچ کے دوران تلک نے صرف۶۷؍ گیندوں پر ۱۴؍ چوکوں اور۱۰؍ چھکوں کی مدد سے۱۵۱؍ رن بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ ۲۲۵ء۳۷؍ تھا۔ ۲۲؍سالہ تلک نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف لگاتار ۲؍ سنچریاں اسکور کی تھیں۔ سینچورین میں ناٹ آؤٹ ۱۰۷؍رن اور جوہانسبرگ میں ناٹ آؤٹ ۱۲۰؍رن۔ وہ دو طرفہ معاملے میں ۴؍ میچوں میں ۱۴۰ء۰۰؍ کے اوسط اور ۱۹۹؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۲۸۰؍ رن بنا کر `پلیئر آف دی سیریزبنے۔
وہ ٹی ۲۰؍کرکٹ میں ۱۵۰؍رن سے زیادہ اسکور کرنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے قبل خواتین کے کرکٹ میں کرن نوگیرے نے مہاراشٹر کیلئے کھیلتے ہوئے۲۰۲۲ء کی سینئر ویمنز ٹی۲۰؍ ٹرافی میں ناگالینڈ کیلئے کھیلتے ہوئے اروناچل پردیش کے خلاف۱۶۲؍ رن بنائے تھے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے تلک نے تیز گیند باز دیپو سنگما کی۱۸؍ گیندوں پر۶؍ چوکوں اور ۳؍ چھکوں کی مدد سے۵۰؍ رن بنائے۔ اس سے قبل ۲۰۱۹ء میں سکم کے خلاف ممبئی کیلئے کھیلتے ہوئے شریاس ایّر نے۷۱؍ گیندوں پر۷؍ چوکوں اور۱۵؍ چھکوں کی مدد سے۱۴۷؍ رن بنائے تھے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ تلک ان۵؍ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں ممبئی انڈینس نے اتوار سے پیر تک منعقد ہونے والی انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل )۲۰۲۵ء سیزن کی میگا نیلامی سے قبل برقرار رکھا تھا۔ وہ اب تک آئی پی ایل میں ۳۸؍ میچوں میں ۳۹ء۸۶؍ کے اوسط اور۶؍ نصف سنچریوں سے ۱۱۵۶؍ رن بنا چکے ہیں۔ ان کا بہترین اسکورناٹ آؤٹ ۸۴؍رن ہے۔ انہوں نے۱۴۶ء۳۲؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے رن بنائے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں، انہوں نے۱۳؍ میچوں میں ۴۱ء۶۰؍ کے اوسط اور تقریباً۱۵۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۴۱۶؍ رن بنائے، جس میں ان کے نام۳؍ نصف سنچریاں شامل تھیں۔