عالمی نمبر ۲؍کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال اورامریکہ کے ٹیلرفرٹز کے درمیان میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: March 01, 2020, 10:53 AM IST | Agency | Acapulco
عالمی نمبر ۲؍کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال اورامریکہ کے ٹیلرفرٹز کے درمیان میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔
ایكاپلكو : عالمی نمبر ۲؍کھلاڑی اسپین کے رافیل ندال اور امریکہ کے ٹیلر فرٹز کے درمیان میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اپنے تیسرے میکسیکو خطاب کی تلاش میں مصروف ۳۳؍ سالہ ندال نے جمعہ کو ایک گھنٹے ۴۴؍منٹ تک جاری رہنے والے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گرگور دمتروو کو۳۔۶، ۲۔۶؍سے شکست دی۔ندال اس ٹورنامنٹ کو ۲۰۰۵ء اور۲۰۱۳ء میں جیت چکے ہیں اور یہاں ان کا ریکارڈ ۲۔۱۸؍ہو چکا ہے۔ دمتروو کے خلاف ان کا ریکارڈ۱۔۱۳؍ ہو گیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کے فرٹز نے ۵؍ویں سیڈیافتہ ہم وطن جان اسنر کو سخت جدوجہد میں۶ ۔۲، ۵۔۷،۳۔۶؍سے شکست دی۔ندال اور فرٹز پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔