• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج دفاعی چمپئن چیلسی کی ٹیم یووینٹس فٹبال کلب کوسخت ٹکر دینے کیلئے تیار

Updated: September 29, 2021, 1:01 PM IST | Agency | Turin

چمپئن لیگ میں یووینٹس کی ٹیم چیلسی کی میزبانی کرے گی۔ یووینٹس کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ۔چیلسی کے لوکا کو سے ٹیم کو اچھے کھیل کی امید

Romelu Lukaku. Picture:INN
چیلسی کے رومیلو لوکاکو۔ تصویر: آئی این این

چیلسی کی ٹیم ایک بار پھر ایکشن میں نظرآئے گی اور وہ یوئیفا چمپئن لیگ کے میچ میں اٹلی کے مضبوط کلب یووینٹس سے مقابلہ کرے گی۔ دفاعی چمپئن چیلسی کا یہ میچ یووینٹس کے الائزاسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بدھ کی دیر رات ہونےوالے میچ میں دونوں ٹیموں کے پاس  اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جا نا چاہیں گے۔  یووینٹس فٹبال کلب نے اس سیزن میں اچھی شروعات نہیں کی ہے اور اسے بہتر کرنے کیلئے اگلے چند ہفتوں میں اچھا کھیلنا ہوگا۔ اس نے یووینٹس کے گزشتہ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اسے اگلے میچوںمیں بھی اسی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔سیری اے کے ٹیبل میں یووینٹس ۱۰؍ویں نمبرپر ہے اور کرسٹیانو رونالڈو کے جانے کے بعد ٹیم زیادہ کمزور نظر آ رہی ہے۔  دوسری طرف چیلسی فٹبال کلب کی ٹیم  منیجرتھامس ٹیوکیل کی رہنمائی میں اچھا کھیل رہی ہے اور اس نے گزشتہ سیزن میں یوئیفا چمپئن لیگ کا خطاب بھی اپنے نام کیا تھا۔ ای پی ایل میں اس نے اس سیزن کا آغاز اچھے انداز میں کیاہے۔ حالانکہ اسے ای پی ایل کے گزشتہ میچ میں مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں صفر۔۳؍ سے شکست کاسامنا کرناپڑا تھا، اس کے باوجود اس کے کھلاڑیوں نے اچھا مقابلہ کیاتھا۔ یوروپین چمپئن اپنے خطاب کے دفاع کیلئے ایک مضبوط ٹیم میدان پر اترنا چاہے گا۔ وہ اپنے اچھے فارورڈ کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہے گا۔  یووینٹس اور چیلسی کے درمیان اب تک ۴؍میچ کھیلے گئے ہیں اور ان میں سے صرف ایک میچ کا نتیجہ سامنے آیا ہے۔ تیورین کے فٹبال کلب یووینٹس نے چیلسی کو ایک میچ میں شکست دی ہے۔ ۲۰۱۲ء میں ان دونوں کے درمیان یورو چمپئن شپ میں مقابلہ ہوا تھا اور اس دن چیلسی کی قسمت خراب تھی جسے یووینٹس نے صفر۔۳؍سے ہرا دیاتھا۔ بدھ کو ہونے والے میچ میں لندن کا کلب اس شکست کا حساب بیباق کر سکتاہے۔مقامی لیگ میں دونوں ٹیموں کے گزشتہ ۵؍ریکارڈ کا دیکھیں گے تو اس میں چیلسی کی ٹیم بہتر نظرآتی ہے۔ چیلسی نے گزشتہ ۵؍میچوں میں سے صرف ایک میں شکست برداشت کی ہے اور اسے ۴؍میچ فتح ملی ہے۔ دوسر ی طرف گزشتہ ۵؍میچوں میں یووینٹس نے ۳؍میچ جیتے ہیں، ایک میچ ڈرا ہوا ہے اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔  یووینٹس کے کھلاڑی پاؤلو دیبالا گزشتہ ایک ہفتے سے زخمی ہیں اور بدھ تک ان کے صحتیاب ہونے کا امکان کم ہے۔ آرتھر، الوارو موراتااورکاؤ  جورگے جیسے اچھے کھلاڑی بھی زخمی ہیں اوروہ چیلسی کے خلاف مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ دوسری طرف چیلسی کے کھلاڑی کرسٹین پولیسچ انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں اور اس ہفتے انہیں اسکواڈ میں  شامل نہیں کیا گیا تھا۔ میسن ماؤنٹ، ریس جیمس اور جارگنہو بھی زخمی ہیں اور وہ اس میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ ٹیم کو کسی کھلاڑی کی معطلی کا سامنا نہیں ہے۔ یووینٹس کے خلاف رومیلو لوکاکو کو اچھا کھیلنا ہوگا کیونکہ وہ انٹر میلان سے اس سیزن میں چیلسی میں شامل ہوئے ہیں اور انہیں یووینٹس کی حکمت عملی اور کھیلنے کے طریقے سے آگاہی ہوگی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK