• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن میں دو دو ہاتھ

Updated: October 26, 2024, 11:08 AM IST | Manchester

چمپئن لیگ کے میچ میں کامیابی کے بعد سٹی فٹبال کلب کے حوصلے بلند۔ ساؤتھمپٹن کو زیر کرتے ہوئے پورے۳؍ پوائنٹس حاصل کرنا چاہے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کو مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کی ٹیم اپنے گھریلو میدان اتحاد اسٹیڈیم پر ساؤتھمپٹن فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گی۔ مانچسٹر سٹی نے ایک روز قبل ہی یوئیفا چمپئن لیگ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے اسپارٹا پراگ کو ۰۔۵؍ گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ 
سنیچر کو ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم پسندیدہ ہوگی کیونکہ یہ میچ اس کے ہی میدان پر کھیلا جا رہا ہے ۔ سٹی کی ٹیم ساؤتھمپٹن پر زیادہ سے زیادہ گول کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔ کلب کے منیجر پیپ گارڈیالا سے امید کی جارہی ہے کہ وہ اس میچ کیلئے اپنی ٹیم میں تبدیلی کریں گے اور چمپئن لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیم کو روٹیٹ کریں گے۔ پراگ کے خلاف کھیلنے والےنوجوان کھلاڑی نیکو او ریلی اور جیمس میک ایٹی کو آرام دیا جاسکتاہے۔ دوسری طرف اس کے کھلاڑی روڈری گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے میدان سے باہر رہیں گے۔ ان کے علاوہ آسکر باب ۶؍ماہ کی انجری کے بعد ٹیم میں لوٹ رہے ہیں اور وہ اچھا کھیلنا چاہیں گے۔ 
اس سیزن کے آغاز میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل کے ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر تھی لیکن سیزن کے وسط میں اس کی کارکردگی متاثر رہی اور یہ ٹیم دوسرے نمبرپر آگئی ہے۔ اس کے کھلاڑی چاہیں گے کہ وہ ساؤتھمپٹن کا اپنے میدان پر شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کریں اور ٹیبل پر پوزیشن بہتر کریں۔ سنیچر کو کیون ڈی برائن کا کھیلنا مشکوک ہے حالانکہ انہوں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن میں وقت گزارا اور دیگر ساتھیوں سے میدان پر وقت گزا را۔ 
جمعہ کو میچ سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں سٹی کے منیجر پیپ گارڈیالا نے کہاکہ کین ڈی برائن اور کائل والکر کا کھیلنا مشکل ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس وقت سیزن کا اہم مرحلہ ہے اور سبھی کھلاڑیوں کو فٹ رہنا چاہئے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ یہ سیزن بھی ای پی ایل کا خطاب ہمارے پاس رہے لیکن کھلاڑیوں کی انجری کے تعلق سے ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔ انہو ںنے کہاکہ مجھے امید ہےکہ دونوں کھلاڑی جلد ہی میدان پر لوٹ آئیں گے۔ گارڈیالا نے کہاکہ ڈوکو اور گیرلیش بھی کھیلنے کیلئے فٹ نہیںہیں۔مانچسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن کے درمیان پچھلا مقابلہ اپریل ۲۰۲۳ء میں ہوا تھا جس میں ارلنگ ہالینڈ، جیک گیرلیش اور جولین الواریز نے زبردست کارکردگی پیش کرتے ہوئے ۱۔۴؍ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK