• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج مانچسٹر سٹی اوربائرن میونخ کلب کا آمنا سامنا

Updated: April 11, 2023, 1:03 PM IST | Manchester

چمپئن لیگ کے راؤنڈ ۸؍ میں مانچسٹر سٹی کے حوصلے بلند۔ بائرن کی ٹیم جدوجہد کررہی ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

مانچسٹر سٹی فٹبال کلب اور بائرن میونخ کے درمیان یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کا میچ  بدھ کی دیر رات سٹی کے اسٹیڈیم میں اتحاد میں کھیلا جائے گا۔ منیجر پیپ گارڈیاکی ٹیم اس وقت زبردست فارم میں ہے اور وہ ای پی ایل میں مسلسل گول کررہی ہے۔ دوسری طرف جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کو اپنی گھریلو لیگ میں جدوجہد کرنی پڑی ہے اور  وہ زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 
 بائرن میونخ اس وقت بنڈس لیگا اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے لیکن اس سیزن میں اب تک اس کی بہترین کارکردگی دیکھنے کو نہیں  ملی ہے۔ بائرن نے سنیچر کو آخر میچ میں فریبرگ کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے ۰۔۱؍گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ اس سے قبل اسے اس ٹیم نے جرمن کپ کے میچ میں شکست دی تھی۔ 

بینفیکا اور انٹر میلان آمنے سامنے

:بینفیکا فٹبال کلب اور انٹر میلان فٹبال کلب کے درمیان یوئیفا چمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے کا میچ بدھ کی دیر رات بینفیکا کے میدان پر ہوگا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہیں گی کیونکہ پہلے مرحلے کی بدولت ہی کوئی ٹیم سیمی فا ئنل میں جگہ بناسکتی ہے۔ انٹر میلان کی ٹیم اس وقت اچھا کھیل رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK