نیوزی لینڈ کے نئے ٹیسٹ کپتان ٹام لاتھم کا ماننا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف `خوف کے بغیر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں جارحانہ بلے بازی کرنے پر ہی جیتنے کا موقع ملے گا۔
EPAPER
Updated: October 12, 2024, 12:19 PM IST | Agency | New Delhi
نیوزی لینڈ کے نئے ٹیسٹ کپتان ٹام لاتھم کا ماننا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف `خوف کے بغیر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں جارحانہ بلے بازی کرنے پر ہی جیتنے کا موقع ملے گا۔
نیوزی لینڈ کے نئے ٹیسٹ کپتان ٹام لاتھم کا ماننا ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کو ہندوستان کے خلاف `خوف کے بغیر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں جارحانہ بلے بازی کرنے پر ہی جیتنے کا موقع ملے گا۔
سری لنکا کے دورے پر۰۔۲؍ سے شکست کے بعد ٹم ساؤدی کے کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد لاتھم کو ٹیم کی کمان ملی ہے۔ ہندوستان کے دورے کے بارے میں، لاتھم نے کہاکہ ’’ یہ ایک چیلنجنگ دورہ ہوگا اور مجھے امید ہے کہ ہم زیادہ آزادی اور خوف کے بغیر کھیلیں گے۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہمارے پاس جیتنے کے مواقع بھی ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں کئی غیر ملکی ٹیموں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان پر دباؤ بنایا ہے۔ لیکن اس کے لئے آپ کو خاص طور پر بلے کے ساتھ جارحانہ ہونا پڑے گا۔ ہم فیصلہ کریں گے کہ ہم وہاں کیسے کھیلنا چاہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو بھی ایک منصوبہ بند اپروچ بنانا ہوگا۔ امید ہے کہ ہم اس اپروچ کو وہاں لاگو کرسکیں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہم نے سری لنکا میں کچھ اچھی چیزیں کی تھیں، حالانکہ نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔ ایک اننگز کو چھوڑ دیاجائے تو بلے کے ساتھ ہمارا اپروچ بہت صحیح تھا۔ ہم اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں اورکوشش کریں گے کہ ہم ایک برانڈ آف کرکٹ کھیلیں، جس پر ہمیں فخر ہو۔ امید ہے کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔‘‘ انہوںنے کہاکہ اس وقت ہندوستانی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور وہ اپنے گھریلو حالات میں ہم پر حاوی ہونا چاہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم انڈیا کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں جو زیادہ رن بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یشسوی جیسوال نے اپنی بلے بازی سے سبھی کو متاثر کیا ہے اور ہم ان کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ یہ نوجوان بلے باز غیرملک کی سرزمین پر بھی رن بنانے میں کامیاب رہا تھا۔