• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہیری کین کے ۲؍گول کی بدولت ٹوٹنہم کی مانچسٹر سٹی پرسنسنی خیزفتح

Updated: February 21, 2022, 1:44 PM IST | Agency | Manchester

ای پی ایل کے میچ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود سٹی کی ۲۔۳؍ سے شکست ۔ کین کے ساتھ کولوسیوسکی نے بھی ایک گول کیا

Harry Kane .Picture:INN
ہیری کین۔ تصویر: آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کی دیر رات بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کو ٹوٹنہم ہاٹسپرکے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ہیری کین کےمیچ کے آخر میں کئے جانے والے گول کی بدولت ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب نے سٹی کو اس کے میدان پر ۲؍ کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ مانچسٹر سٹی کی  اس سیزن میں یہ تیسری شکست تھی۔ اسے ۳؍پوائنٹس کا نقصان ہواہے۔  اتحاد اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ٹوٹنہم کے کھلاڑیوں نے شروعات ہی سے اپنے تیور دکھانے شروع کردئیے تھے۔ چوتھے منٹ میں ہنگ من سن کے پاس پر ڈی کولوسیوسکی نے ٹیم کیلئے پہلا گول کردیا اور اسکور صفر۔ ایک کیا۔۳۳؍ویں منٹ میں سٹی کے جرمن کھلاڑی ایلکائی غندوغان نے برابری کا گول کر دیا اور اپنی ٹیم کو مقابلہ میںواپسی دلائی۔ ۵۹؍ ویں منٹ میں انگلش کھلاڑی ہیری کین نے ٹوٹنہم کیلئے دوسرا گول کرکے سٹی پر دباؤڈالا  اور اسکور ۱۔۲؍ کردیا۔ ۷۴؍ویں منٹ میں ہیری کین نے ایک گول کیا تھا لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کی مد د سے یہ رد کر دیا گیا۔اس کے بعد میچ کے انجری ٹائم میں مقابلہ دلچسپ ہوگیا تھا۔ ۹۲؍ویں منٹ میں ریاض محرز نے سٹی کیلئے برابری کا گول کرکے اسکور ۲۔۲؍گول کردیا۔ اس گول کے ۳؍منٹ بعد ہی ہیری کین نے اپنی ٹیم کیلئے برتری کا گول کردیا۔ انہوں نے کولوسیوسکی کی مدد سے ٹیم کیلئے اہم گول کیا اور ٹوٹنہم نے پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔  سنیچر کی دیر رات ملنے والی شکست سے پریمیر لیگ میں سٹی کی پوزیشن کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے حالانکہ اسے ۳؍پوائنٹس گنوانے پڑے ہیں۔ اب اس کے ۲۶؍میچوںمیں ۶۳؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اوروہ  ٹاپ پر ہے۔ اب دوسری پوزیشن پر موجود لیورپول اور اس کے درمیان ۶؍پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ دوسری طرف ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹبال کلب ٹیبل پر اوپرآنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے ۲۳؍میچوں میں ۳۹؍پوائنٹس ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK