• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹریوس ہیڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو اولین ترجیح قرار دی

Updated: May 24, 2024, 9:10 AM IST | Agency | New Delhi

سن رائزرز حیدرآباد کیلئے کھیلنے و الے آسٹریلیائی بلے کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر سے ٹی۔۲۰؍ لیگ سے آفر کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینے کیلئے وہ سال میں صرف۲؍لیگ میں شرکت کریںگے۔

Travis Head. Photo: INN
ٹریوس ہیڈ۔ تصویر : آئی این این

ٹریوس ہیڈ نے اس سال بھلے ہی آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو لیکن ٹیسٹ کرکٹ ان کی اولین ترجیح ہے اور جارح آسٹریلیائی بلے باز جب تک ٹیسٹ کھیلتے رہیں گے تب تک وہ سال میں صرف ۲؍ ٹی۔ ۲۰؍ لیگ میں ہی حصہ لیں گے۔ آئی پی ایل کےموجودہ سیزن میں انہوں نے سن رائزرس حیدر آباد کیلئے۵۳۳؍ رن بنائے ہیں اور ہندوستان کے ابھیشیک شرما کے ساتھ جارحانہ اوپننگ جوڑی بنائی ہے۔ دنیا بھر میں کھیلی جانے والی فرنچائز لیگ میں ٹریوس ہیڈ کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ اس بارے میں جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ آسٹریلیائی ٹیم کے ساتھ اپنی وابستگی کے پیش نظر منافع بخش ٹی۔ ۲۰؍لیگز کی پیشکش کو کس طرح سنبھال رہے ہیں تو ہیڈ نے بتایا کہ ’’۲۰۱۷ء کے بعدیہ آئی پی ایل میں میرا پہلا سال ہے۔ اس وقت میں پوری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز ہے اور ٹیسٹ کرکٹ ہی میری اولین ترجیح رہےگی۔ ‘‘
 انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد میں دیگر فارمیٹس کا انتخاب کروں گا اور دیکھوں گا کہ میں سلیکشن کیلئے کس طرح دستیاب رہتا ہوں۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹی۔ ۲۰؍ مقابلوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور آندرے رسل اور سنیل نرائن جیسے کھلاڑی سال میں ۵؍ سے زیادہ لیگ میں کھیل رہے ہیں۔ موجودہ آئی پی ایل سیزن میں سن رائزرس حیدرآباد کیلئےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریوس ہیڈ اگلے سال بھی آئی پی ایل میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں اگلے سال آئی پی ایل کیلئےیہاں واپس آنا پسند کروں گا۔ اس سال میں ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ کے فوراً بعد امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ کھیلوں گا لیکن اگلے سال چیزیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ ۳۰؍ سالہ کھلاڑی نے کہا’’ہر سال آپ ترجیحات طے کرتے ہیں اور یہ دیکھتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے۔ ٹیسٹ کرکٹ اگلے سال شروع ہو گا، ہم ویسٹ انڈیز کا دورہ کریں گے اور شاید میں بہت سی دوسری فرنچائزی میں شامل نہ ہو سکوں۔ ہیڈ نے کہا کہ چند برسوں میں جب میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا تو میں فرنچائزی کرکٹ کھیلنا چاہوں گا لیکن فی الحال اس وقت میں چند ٹی۔ ۲۰؍ لیگز میں ہی کھیلنا منظور کروں گا اور اپنی ساری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK