• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل میں چمکے، وارنر نے مایوس کیا

Updated: May 28, 2024, 12:14 PM IST | Agency | New Delhi

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی کارکردگی اتوار کو ختم ہونے والے سیشن میں ملی جلی رہی۔

Travis Head. Photo: INN
ٹریوس ہیڈ۔ تصویر:آئی این این

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کرنے والے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی کارکردگی اتوار کو ختم ہونے والے سیشن میں ملی جلی رہی۔ آئی پی ایل میں آسٹریلیائی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ اسکواڈ کے بہت سے باقاعدہ کھلاڑی شامل ہوئے۔ ٹریوس ہیڈ جیسے کھلاڑیوں نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے ٹورنامنٹ میں آگ لگا دی،  ڈیوڈ وارنر اور مشیل  مارش نے زیادہ تر ٹورنامنٹ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ مشیل  اسٹارک نے شروعات میں مستقل مزاجی کیلئے جدوجہد کی۔      
 آسٹریلیائی ٹیم کے   رکن ڈیوڈ وارنر کی کارکردگی بھولنے والی تھی۔ انہوں نے پونٹنگ کی دہلی کیپٹلس کیلئے چوٹ سے بھرے سیزن میں۲۱؍ کے اوسط سے صرف ۱۶۸؍ رن بنائے۔ ان کی حالیہ واپسی کے باوجود پونٹنگ نے وارنر کی ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کی حمایت کی۔
  آئی سی سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پونٹنگ کو مایوسی ہوئی کہ وارنر اچھی شروعات کے بعد اپنا فارم گنوا بیٹھے۔ پونٹنگ نے کہا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں واقعی اچھی شروعات کی۔ ان کا رن اوسط واقعی اچھا تھا۔ وہ مشیل مارش کے ساتھ ہمارے لئے  بیٹنگ کا آغاز کر رہے تھے اور یہ مجموعہ بہت اچھا کام کر رہا تھا۔ تا ہم یہ شراکت اس وقت ٹوٹ گئی جب مارش کو چوٹ کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑا اور وارنر اپنے لے گنوا بیٹھے۔  اسٹارک نے کہا کہ  وارنر   واقعی اسکور نہیں کر سکے، اور پھر ان کے ہاتھ پر شدید چوٹ آئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK