• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں دو اَن کیپڈ کھلاڑی شامل

Updated: November 10, 2024, 9:51 PM IST | Sydney

ہندوستان کے خلاف۲۲؍نومبر سے شروع ہونے والے ۱۳؍رکنی اسکواڈ میں پیٹ کمنس کپتان ہوں گے

Austrlia`s Test Team.Photo:INN
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم۔(تصویر:آئی این این)

 آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف۲۲؍ نومبر سے شروع ہونے والے بارڈر-گاوسکر ٹرافی ۲۵۔۲۰۲۴ءکے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے  اپنی۱۳؍  رکنی ٹیم میں دو ان کیپڈ کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ سلیکٹرس نے کپتانی کی ذمہ داری پیٹ کمنس کو دی ہے۔ انڈیا اے کے خلاف شاندار بلے بازی کرنے والے ناتھن میکسوینی کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ عثمان خواجہ کے ساتھ اوپننگ کرتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ فاسٹ بولنگ کی ذمہ داری پیٹ کمنس، اسکاٹ بولینڈ، مشیل اسٹارک اور جوس ہیزل ووڈ پر ہوگی۔ مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مشیل مارش اور ٹریوس ہیڈ جیسے تجربہ کار بلے بازوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 چیئرمین آف سلیکشن جارج بیلی نے ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ناتھن نے گھریلو کرکٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور شیفیلڈ شیلڈ میں جوش کی فارم شاندار رہی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ متوازن ٹیم ہمیں وہ لچک دیتی ہے جس کی ہمیں ایک دلچسپ سیریز کیلئے  ضرورت ہے۔
ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم اس طرح ہے:- پیٹ کمنس (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، ناتھن لاین  ، مشیل مارش، ناتھن میکسوینی، اسٹیو اسمتھ اور مشیل  اسٹارک۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK