• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دی

Updated: February 09, 2024, 11:02 AM IST | Agency | Benoni

آخری اوور تک جاری رہنے والے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ علی رضا کی محنت ضائع۔ فائنل میں ہندوستان کے ساتھ مقابلہ۔

Oliver Pack took charge of Australia`s innings and played a key role in the success. Photo: INN
اولیور پیک نے آسٹریلیا کی اننگز کو سنبھالا اور کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ تصویر : آئی این این

انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ٹام اسٹرائیکر کی بہترین گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو۱۷۹؍ رن پر ڈھیر کردیا۔ آسٹریلیا کو بھی ہدف حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑی۔ آسٹریلیا نے ۴۹ء۱؍اوور میں ۹؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۸۱؍رن بناکر میچ ایک وکٹ سے جیت لیا او رفائنل میں جگہ بنائی۔ اب خطابی مقابلے میں اس کا سامنا ہندوستانی ٹیم سے ہوگا جس نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔ پاکستان کے علی رضا نے ۴؍وکٹ لئے اور ان کی محبت ضائع ہوگئی۔ آسٹریلیا کیلئے ہیری ڈکسن نے ۵۰؍ اور اولیور پیک نے ۴۹؍رن بنائے۔ ان کے علاوہ سبھی بلے باز ناکام رہے۔ ٹام کیمپ بیل نے ۲۵؍رن کا تعاون دیا۔ آخری اوور میں راف میک ملن نے ۱۹؍رن بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم تعاون دیا۔ سیم کونستاس نے بھی شروعات میں ۱۴؍رن کا تعاون دیا۔ کیلم ویڈلر ۲؍رن بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ 
 آسٹریلیائی کپتان ہیو وائبگن نے جمعہ کو یہاں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان جو پہلے بیٹنگ کرنے آیا تھا اس کا آغاز خراب رہا اور اس نے اپنے دونوں اوپنرس شمائل حسین اور شاہ زیب خان کے وکٹ ۲۷؍ رن کے اسکور پر گنوا دیئے۔ پاکستان ٹیم کے ۹؍ کھلاڑی۱۰؍ رن بھی نہ بنا سکے۔ شمائل حسین ۱۷؍ رن اور شاہ زیب خان ۴؍ رن، کپتان سعد بیگساد ۳؍ رن، احمد حسن ۴؍ رن اور ہارون ارشد ۸؍ رن، عبید شاہ ۶؍ رن، محمد ذیشان ۴؍ رن، علی رضا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ نوید احمد خان ۹؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ 
 اذان اویس نے عرفات منہاس کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اذان اویس نے۹۱؍ گیندوں پر۵۲؍رن اور عرفات منہاس نے۶۱؍ گیندوں پر۵۲؍ رن کی نصف سنچری اسکور کی۔ ان ۲؍ بلے بازوں کے علاوہ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرس تک بھی نہیں پہنچ سکا۔ پاکستان کی پوری ٹیم۴۸ء۵؍ اوورس میں ۱۷۹؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔ 
 آسٹریلیا کی جانب سے ٹام اسٹرائیکر نے ۲۴؍ رن کے عوض ۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ مہالی بیئرڈمین، کالم وِڈلر، رافی میک ملن اور ٹام کیمپ بیل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK