• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوئیفا چمپئن لیگ: موناکو فٹبال کلب کے ہاتھوں بارسلونا کی شکست

Updated: September 21, 2024, 10:16 AM IST | Agency | New Delhi

موناکو کی فٹبال ٹیم نے ایک کے مقابلے ۲؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ گروپ میں بارسلونا جیسے مضبوط کلب کو ۳؍پوائنٹس کا نقصان۔

The Monaco player can be seen looking happy after scoring a goal. Photo: INN
موناکو کے کھلاڑی کو گول کرنے کے بعد خوش دیکھا جاسکتاہے۔ تصویر : آئی این این

ایف سی بارسلونا اور آرسنل نے جمعرات کی رات کو یوئیفا چمپئن لیگ کی مہم کا آغاز اچھا نہیں کیا۔ بارسلونا کو ا پنے چمپئن لیگ کے افتتاحی میچ میں جمعرات کو اے ایس موناکو فٹبال کلب کے ہاتھوں ۱۔ ۲؍گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ میچ ایرک گارسیا کے ریڈ کارڈ کی وجہ سے ابتدائی دھچکے کے بعدبارسلونا کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ کھیل نے صرف۱۱؍ منٹ میں بدتر موڑ لیا جب گارسیا کو موناکو کے تاکومی مینامینو پر فاؤل کرنے کے لئے میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھاجس کے بعد بارسلونا فٹبال کلب کو ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ مکمل کرنا پڑا۔ 
 موناکو نے اس کا فوراً ہی فائدہ اٹھایا، جب میگنس اکلیوچے نے صرف ۵؍ منٹ کے بعد ہی میزبان کو۰۔ ۱؍گول کی برتری دلانے کیلئے زبردست شاٹ مار دیا۔ بارسلونا نے واپسی کرتے ہوئے۲۸؍ویں منٹ میں باکس کے کنارے سے لامین یامل کے کمپوز کردہ شاٹ کی بدولت اسکور برابر کردیا۔ تاہم موناکو کا دباؤ دوسرے ہاف میں اس وقت ختم ہوا جب متبادل کھلاڑی جارج ایلینیکینا نے ۷۱؍ویں منٹ میں گول کر کے فرانسیسی ٹیم کو ۵؍ سال میں پہلی بار چمپئن لیگ کے گروپ مرحلے میں یادگار فتح دلائی۔ 
 ڈیوڈ رایا نے آرسنل کو بچایا
 آرسنل فٹبال کلب نے جمعرات کو اپنے چمپئن لیگ کے افتتاحی میچ میں اٹلانٹا کے خلاف بغیر گول کے ڈرا کھیلا، گول کیپر ڈیوڈ رایا نے ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہسپانوی کھلاڑی نے ۵۱؍ ویں منٹ میں میٹیو ریٹیگوئی کی پنالٹی اسپاٹ کک کو روکنے کیلئے اپنی دائیں طرف چھلانگ لگاکر شاندار گول بچالیا۔ رایا کی بہادری وہیں نہیں رکی، – انہوں نے میچ کی سطح کو برقرار رکھتے ہوئے ریٹیگوئی کے فالو اپ ہیڈر کو روکنے کے لئے فوری رد عمل کا اظہار کیا۔ 
  اسٹیڈیو دی برگامو کے اندر اٹلانٹا کے زبردست دباؤ کے باوجود، آرسنل فٹبال کلب نے اپنا اندازدفاعی رکھا اور جوابی حملوں پر کبھی کبھار اچھے شاٹس لگائے۔ بکائیو ساکا پہلے ہاف میں فری کک کے ساتھ اٹلانٹا کے گول کیپر مارکو کارنیشی کے زبردست سیو کے باوجود مہمان ٹیم کیلئے تعطل کو توڑنے کے قریب پہنچ گئے تھے۔ گیبرئیل مارٹینیلی کے پاس بھی وقفے کے بعد ایک نادر موقع تھا لیکن انہوں نے بار کے اوپر شاٹ لگایا۔ آرسنل کے منیجر مائیکل آرٹیٹا ٹیم کے کھلاڑیوں کو مسلسل اچھا کھیلنے کی ترغیب دے رہے تھے۔ آرسنل کے گول کیپر نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کے خلاف اچھے گول بچائے۔ 
  جمعرات کو دیگر نتائج میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب نے آر بی لیپزگ کو جوز ماریا گیمنیز کے ۹۰؍ویں منٹ میں میچ فاتح گول کی بدولت پیچھے چھوڑ دیا۔ ایٹلیٹیکو نے ایک کے مقابلے ۲؍گول سےکامیابی حاصل کی۔ بنڈس لیگا چمپئن بائر لیورکوزین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فینورڈ فٹبال کلب کو ۰۔ ۴؍گول سے شکست دی جبکہ بینفیکافٹبال کلب اور بریسٹ نے بھی رات کو کامیابی حاصل کی۔ بریسٹ نے جمعرات کی رات اسٹرم گرز کو ایک کے مقابلے ۲؍گول سے شکست دے کر ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK