• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایمباپے کا خواب ٹوٹا، ڈورٹمنڈ فائنل میں داخل

Updated: May 09, 2024, 12:46 PM IST | Paris

یوئیفا چمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں ڈورٹمنڈ نے پی ایس جی فٹبا ل کلب کو شکست دے دی۔

Dortmund team. Photo: INN.
ڈورٹمنڈ کی ٹیم۔ تصویر: آئی این این۔

بوروشیا ڈورٹمنڈ نے تمام پیشین گوئی کو ٹھکراتے ہوئے کائلیان ایمباپے جیسے لیجنڈس سے مزین پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو۰۔ ۱؍گول سے شکست دے کر۲۰۱۳ء کے بعد چمپئن لیگ کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ خیال رہے کہ پہلے مرحلے میں ڈورٹمنڈ نے اپنے گھریلو میدان پر ۰۔ ۱؍گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد منگل کی دیر رات ڈورٹمنڈ نے پی ایس جی کے میدان پر دوسرے مرحلے کے میچ میں ۰۔ ۱؍گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس طرح دو مرحلوں کے مجموعی اسکور ۰۔ ۲؍گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اس نے فائنل میں جگہ بنالی۔ 
پیرس سینٹ جرمین کے باہر ہونے سے اس کلب کیلئے چمپئن لیگ خطاب جیتنے کاکائلیان ایمباپے کا خواب ٹوٹ گیا۔ ایمباپے یہ فٹبال سیزن ختم ہونے کے بعد پیرس کے کلب کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں۔ اس لئے وہ کوشش کررہے تھے کہ ان کی کپتانی میں ایک بار پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب چمپئن لیگ کا چمپئن بن جائے۔ حالانکہ اس ٹیم کے پاس ایسا کرنے کا موقع تھا لیکن کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کے سبب یہ ممکن نہ ہوسکا اور پی ایس جی کا سفر ختم ہوگیا۔ 
ڈورٹمنڈ اور پی ایس جی کے درمیان منگل کو کھیلے جانے والے میچ میں ڈورٹمنڈ کے میٹس ہملز نے دوسرے ہاف میں جولین برینڈٹ کارنر سے ہیڈر سے گول کیا۔ ڈورٹمنڈ میچ کے آخر تک اپنی اس۰۔ ۱؍گول کی برتری کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اور میچ جیت لیا۔ 
پی ایس جی کے لیجنڈری کھلاڑی کائلیان ایمباپے نے میچ کے بعد کہا کہ ہم ہمیشہ پی ایس جی میں جیتنا چاہتے ہیں، ہمیں گول کرنا چاہیے تھا۔ ہمارے پاس اسکور کرنے کے مواقع تھے، جب آپ ایسا نہیں کرتے، جب آپ دونوں سروں پر موثر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے تو آگے بڑھنا مشکل ہوتا ہے۔ خیال رہےکہ چمپئن لیگ کا فائنل یکم جون کو لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ڈورٹمنڈ فٹبال کلب اس دوران چمپئن لیگ کے فائنل کی پوری تیار ی کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK