• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوئیفا چمپئن لیگ : پی ایس جی کی رئیل سوسیڈاڈ پرفتح

Updated: February 16, 2024, 12:37 PM IST | Agency | Paris

پی ایس جی نےایمباپےاوربارسولا کے گولوںکی بدولت راؤنڈ آف ۱۶؍ کا اہم میچ جیت لیا ، ٹیم کے حوصلے بلند۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کیلین ایمباپے اوربارسولا کے گولوں کی بدولت یہاں یوئیفا چمپئن لیگ کے راؤنڈ آف۱۶؍ کے اہم مقابلے میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )نے رئیل سوسیڈاڈکو۰-۳؍ سے ہرا دیا۔ کیلین ا یمباپے ا س میچ میں انجری کے بعد واپس آئے اوراہم گول کےساتھ انہوں نے ٹیم کی پیشقد می کی بنیاد رکھی۔ پورے میچ پی ایس جی رئیل پر حاوی نظر آئی اورایمباپےکی موجودگی نےان کا حوصلہ پست کرنے کا کام کیا۔ 
 واضح رہےکہ پی ایس جی کبھی بھی یوئیفا چمپئن لیگ نہیں جیت سکی ہےلیکن ایمباپے کی موجودگی میں راؤنڈ آف ۱۶؍ کے اس میچ میں ٹیم جس کھیل کا مظاہرہ کیا ہےاس کی بنیاد پر اب اسے فیوریٹ سمجھا جانے لگا ہے۔ اس جیت کے بعدپی ایس جی کے منیجرلوئیس اینرک نے ان الفاظ میں اپنی خوشی اور دلی جذبات کا اظہار کیا کہ ا گرہاف ٹائم کے وقت ہی مجھے معلوم ہوجاتا کہ ہم ۰-۲؍ سےجیتنے والے ہیں، تومیں ۲؍ گھنٹے میں ناچتا ہی رہتا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK