• Mon, 27 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج یوئیفا چمپئن لیگ میں آرسنل اور انٹرمیلان، پی ایس جی اور ایٹلیٹیکو مدمقابل

Updated: November 06, 2024, 12:46 PM IST | Paris

گروپ مرحلے کے مقابلوں میں سبھی ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہیں گی۔ بارسلونا فٹبال کلب کا مقابلہ کروینا فٹبال کلب سے ہوگا۔

Arsenal player Martin Odegaard. Photo: INN.
آرسنل کے کھلاڑی مارٹین اوڈے گارڈ۔ تصویر: آئی این این۔

یوئیفا چمپئن لیگ کے گروپ مرحلے کے میچ میں بدھ کی دیر رات یورپ مضبوط کلب آمنے سامنے ہوں گے۔ انٹر میلان فٹبال کلب، آرسنل فٹبال کلب کی میزبانی کرے گا۔ دوسری طرف پیرس سینٹ جرمین فٹبال کلب (پی ایس جی ) ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب سے مقابلہ کرے گا۔ بارسلونا کی ٹیم کروینا فٹبال کلب سے کھیلے گی۔ 
انٹرمیلان اور آرسنل فٹبال کلب کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے کیونکہ دونوں ٹیموں پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کیلئے مقابلہ کریں گی۔ انٹر میلان اس وقت ٹیبل پر ۷؍ویں پوزیشن پر ہے اور آرسنل کی ٹیم ۹؍ویں پوزیشن پر ہے۔ لندن کے فٹبال کلب آرسنل کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ٹاپ ۸؍ میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرے۔ ٹاپ ۸؍ میں ہونے والی ٹیم راؤنڈ ۸؍ کیلئے براہ راست کوالیفائی ہوگی۔ ا س سے باہر رہنے والی ٹیم راؤنڈ ۱۶؍ کیلئے کوالیفائی ہوگی۔ آرسنل کے کوچ مائیکل آرٹیٹا ٹیم ترتیب دے رہے ہیں۔ دوسری طرف اس کے کھلاڑی مارٹن اوڈی گارڈ بھی انٹر میلان کے سامنے کھیل سکتے ہیں۔ 
پی ایس جی اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کلب کے درمیان بھی کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔ دونوں کلب یورپ کے مضبوط کلب ہیں اور ایک دوسرے پر حاوی ہونے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیں گے۔ حالانکہ دونوں ٹیمیں پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ ۸؍ سے باہر ہیں۔ پی ایس جی کی ٹیم ۱۹؍ویں نمبرپر ہے جبکہ ایٹلیٹیکو کی ٹیم ۲۷؍ ویں نمبرپر ہے۔ پیرس کا فٹبال کلب میڈرڈ کے کلب کو زیر کرتے ہوئے پورے پوائنٹس حاصل کرنا چاہے گا۔ اس کے کھلاڑی اس اہم مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ 
بارسلونا فٹبال کلب کا مقابلہ ایک کمزور کلب سے ہے۔ ایف کے کروینا زویزڈا ، بارسلونا کی میزبانی کرے گا۔ بارسلونا کے کھلاڑی اس وقت کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اپنی گھریلو فٹبال لیگ لالیگا میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ چمپئن لیگ میں بھی وہ اچھا کھیلتے ہوئے ٹیبل پر اوپر آنا چاہیں گے۔ بارسلونا کا کلب اس وقت ٹیبل پر ۱۰؍ ویں نمبرپر ہے اور ٹاپ ۸؍ میں پہنچنے کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔ ٹیبل پر بارسلونا کے ۳؍ میچو ں میں ۶؍پوائنٹس ہیں اور وہ اس میچ میں پورے ۳؍ پوائنٹس لینا چاہے گا۔ 
بائرن اور بینفیکا کی ٹکر 
بدھ کی دیر رات یوئیفا چمپئن لیگ میں بائرن میونخ فٹبال کلب کا مقابلہ بینفیکا فٹبال کلب سے ہوگا۔ بائرن کی ٹیم اس وقت زبردست کھیل پیش کررہی ہے اور اس نے بنڈس لیگا میں بہتر مظاہرہ کیاہے۔ چمپئن لیگ میں بائرن میونخ فٹبال کلب ٹیبل پر ۲۳؍ ویں نمبر پر ہے۔ بائرن کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنے گھریلو میدان پر زیادہ سے زیادہ گول کرکے کامیابی حاصل کرے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK