• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو ایف سی چیمپئن بلال محمد نے اپنی جیت فلسطینیوں کے نام کی

Updated: August 13, 2024, 10:37 PM IST | Inquilab News Network | Chicago

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں یو ایف سی ویلٹر ویٹ چیمپئن بلال محمد نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے فلسطینی ورثے کے سر باندھا اور اپنی جیت فلسطینیوں کے نام کی۔ فلسطینی نژاد امریکی چیمپئن نے کہا کہ وہ صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرنا جانتےہیں اور اس وقت صحیح کا ساتھ دے رہے ہیں۔ مَیں چاہتا ہوں کہ میری شناخت مرتے دم تک ایک فلسطینی کے طو رپر ہو۔

Bilal Muhammad celebrates his victory with the Palestinian flag. Photo: X
بلال محمد فلسطینی پرچم کے ساتھ اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

چند ہفتوں قبل یو ایف سی ویلٹر ویٹ چیمپئن کا خطاب جیتنے والے ۳۶؍ سالہ بلال محمد نے اپنی کامیابی سہرا اپنے فلسطینی ورثے کے سر باندھا۔ شکاگو کے ایک مضافاتی علاقے میں کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے بلال محمد کی جیت کی خوشی کئی دنوں تک منائی۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی بلال محمد باکسنگ اور پہلوانی کے زمرے میں بچپن ہی سے دلچسپی رکھتے تھے اس لئے انہوں نے ایک فائٹر کے طور پر اپنا کریئر شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ’’فائٹنگ کے سبب کئی مرتبہ ان کی آنکھیں زخمی ہوئی ہیں۔ سیمی فائنل میں بھی ان کی آنکھ زخمی ہوگئی تھی۔ تاہم، انہوں نے فائنل میں جمائیکا کے لیون ایڈورڈ کو سخت ٹکر دی اور خطاب اپنے نام کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:اولمپکس: ٹام کروز نے انسٹا گرام پر پیرس انتظامیہ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا

وہ ابتداء ہی سے فلسطین کیلئے آواز بلند کررہے ہیں لیکن انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ’’مَیں نے ہمیشہ صحیح اور غلط کے درمیان، صحیح کو چنا ہے۔ بیشتر لوگ اپنے آپ کو صحیح سمجھتے ہیں مگر وہ حقیقت میں صحیح اور غلط کے درمیان فرق نہیں جانتے۔ غالباً دنیا اس وقت اسی دور سے گزر رہی ہے۔ مَیں فلسطینی ہوں اس لئے فلسطین کی حمایت کررہا ہوں، یہ بات بالکل درست ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ فلسطین اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اگر میں فلسطینی نہیں ہوتا، تب بھی صحیح کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتا۔ مجھے خوشی ہے کہ لوگ مجھے فلسطینی کاز کی حمایت کے طور پر پہچانتے ہیں۔ مجھے میری اس شناخت سے محبت ہے۔پہلے مَیں اپنے لئے لڑتا تھا، مگر اب فلسطین کیلئے لڑتا ہوں، فلسطینیوں کیلئے لڑتا ہوں۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Belal Muhammad (@bullyb170)

انہوں نے فلسطینیوں کی پریشانیوں کے متعلق کہا کہ ’’مَیں فلسطینی ہوں لیکن مجھے وہ تمام چیزیں اور سہولیات حاصل ہیں، جو فلسطینی سرزمین پر وہاں کے لوگوں کو نہیں حاصل ہیں۔ ہماری زندگی آسان ہے مگر ان کی زندگی کے بارے میں کوئی نہیں سوچ رہا ہے۔ میری کوشش ہے کہ مَیں مظلوموں کیلئے کچھ کرسکوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK