• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈر۱۹؍ایشیا کپ: پاکستان کو فتح کیلئے جدوجہد کرنی پڑی

Updated: December 03, 2024, 12:03 PM IST | Agency | Dubai

پاکستان نے امارات کی ٹیم کو ۶۹؍رن سے شکست دی۔ شاہ زیب اور محمد ریاض کی سنچری۔

Shahzaib Khan. Picture: INN
شاہ زیب خان۔ تصویر: آئی این این

شاہ زیب خان(۱۳۲) اور محمد ریاض اللہ (۱۰۶) کی شاندار سنچری اننگز کے بعد عبدالسبحان (۶؍ وکٹوں ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے انڈر۱۹؍ایشیا کپ کے گروپ اے کا ساتواں میچ پیر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو شکست دے کر۶۹؍ رن سے جیت لیا۔ ۳۱۵؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کا آغاز اچھا نہ تھا اور ۵۷؍رن کے اسکور تک اس کی ۳؍ وکٹ گرگئے۔ یاین رائے ۱۸؍رن، آرین سکسینہ ۲۴؍رن اور اکشت رائے ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایتھن ڈیسوزا کے بعد محمد ریان نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے۱۱۳؍رن کی شراکت ہوئی۔ محمد ریان نے ۶۶؍ گیندوں پر ایک چوکا اور ۳؍ چھکے لگا کر ۵۰؍ رن بنائے۔ نور اللہ ایوبی ایک، ایان افضل خان ۱۵، عبداللہ طارق ایک رن بنانے کے بعد ایتھن ڈیسوزا نے۱۱؍ چوکوں کی مدد سے۱۰۲؍ گیندوں پر۸۴؍ رن بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر صرف ۲۴۵؍ رن بنا سکی اور۵۹؍ رن سے میچ ہار گئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے ۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ محمد احمد نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ 
 شاہ زیب خان(۱۳۲؍رن) اور محمد ریاض اللہ (۱۰۶) کی شاندار سنچری اننگز کی بنیاد پر پاکستان نے انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں پیر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو۳۱۵؍رن کا ہدف دیا۔ دُبئی میں پیر کو متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے پاکستان کی اوپننگ جوڑی عثمان خان اور شاہ زیب خان نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے۹۴؍ رن جوڑے۔ ۲۰؍ویں اوور میں اُدیش سوری نے عثمان خان (۴۱؍رن) کو آؤٹ کر کے یو اے ای کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے محمد ریاض اللہ نے شاہ زیب خان کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے۱۸۳؍ رن جوڑے۔ ۴۶؍ویں اوور میں نور اللہ ایوبی نے شاہ زیب خان کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ شاہ زیب خان نے ۱۳۶؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکوں اور ۶؍ چھکوں کی مدد سے ۱۳۲؍رن بنائے۔ پاکستان کا تیسرا وکٹ میچ کی آخری گیند پر محمد ریاض اللہ کی صورت میں گرا۔ انہیں بھی نور اللہ ایوبی نے آؤٹ کیا۔ محمد ریاض اللہ نے ۹۱؍ گیندوں پر۱۰۶؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۹؍ چوکے اور ۳؍ چھکے شامل تھے۔ پاکستان نے مقررہ ۵۰؍ اوورس میں ۳؍وکٹوں پر۳۱۴؍ رن بنائے۔ یو اے ای کی جانب سے نور اللہ ایوبی نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ادیش سوری نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK