• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راشد خان کی کپتانی میں ایم آئی کیپ ٹاؤن نے ایس اے ۲۰؍ کا خطاب جیتا

Updated: February 10, 2025, 11:30 AM IST | Agency | Johnsburg

ٹورنامنٹ کےفائنل میں راشدکی ٹیم نے دو مرتبہ کی چمپئن سن رائزرس ایسٹرن کیپ کو ۷۶؍ رن سے شکست دے کرپہلی بار ٹرافی پر قبضہ کیا۔

MI Cape Town won the SA20 title for the first time. Photo: INN
ایم آئی کیپ ٹاؤن نے پہلی بار ایس اے ۲۰؍ کا خطاب اپنے نام کیا۔ تصویر: آئی این این

 ایم آئی کیپ ٹاؤن جو کہ گزشتہ سیزن میں آخری نمبر پر رہی تھی ،نے راشد خان کی کپتانی میں تیسرے سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وانڈررس میں کھیلے جانے والے  فائنل میں شاندار بولنگ کی بنیاد پر دو مرتبہ کی چمپئن  سن رائزرس ایسٹرن کیپ کو۷۶؍ رن سے شکست دے کر ایس اے ۲۰؍ ٹائٹل جیت لیا۔ جیسے ہی کگیسو ربادا نے۱۹؍ ویں اوور کی چوتھی گیند پر رچرڈ گلیسن کو آؤٹ کیا، ایم آئی کے نیلے جھنڈے گراؤنڈ پر موجود ۲۲؍ہزار سے زیادہ شائقین کے درمیان لہراتے ہوئے دیکھے گئے۔ پورا اسٹیڈیم اپنے مقامی ہیرو   ربادا  کے نعروں سے گونج اٹھا جنہوں نے ۳ء۴؍ اوورس میں۲۵؍ رن  دے کر ۴؍ وکٹ لئے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے ۴؍ اوورس میں صرف ۹؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
 جیت کیلئے ۱۸۲؍ رن کے تعاقب میں سن رائزرس۱۰۵؍ رن پر ڈھیر ہو گئے۔ ایڈن مارکرم کی ٹیم، جس نے اپنے پچھلے دو میچوں میں جوبرگ سپر کنگز اور پارل رائلز کے خلاف پے در پے فتح حاصل کی تھی، رفتار برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور ٹام ایبل (۳۰) اور ٹونی ڈی جارجیو (۲۶) کے علاوہ، ان کا کوئی بھی بلے باز کارکردگی نہیں دکھا سکا۔  
  گزشتہ سال افغانستان کو ٹی  ۲۰؍ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا کر دنیائے کرکٹ کو حیران کرنے والے تجربہ کار لیگ اسپنر راشد نے ایک اور کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس سے قبل اسی ٹورنامنٹ میں وہ ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی بن گئے تھے۔ مسلسل ۵؍ میچ جیت کر فائنل میں پہنچنے والی ایم آئی کیپ ٹاؤن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ریان رکلٹن اور راسی وان ڈیر ڈوسن کے ساتھ انتہائی جارحانہ آغاز کیا اور۱۰؍ رن فی اوور سے زیادہ کی رفتار سے رن  بنائے۔  ڈاسن نے ایم آئی کیپ ٹاؤن کو اپنا دوسرا جھٹکا دے کر ریزا ہینڈرکس کو اپنا کھاتہ کھولنے کا موقع  دیئے  بغیر آؤٹ کیا۔ پاور پلے کے بعد اسکور دو وکٹ پر ۵۲؍رن تھا۔  ایم آئی پر دباؤ کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے، جارج لنڈے نے دسویں اوور میں سن رائزرز کے کپتان ایڈن مارکرم کو لانگ آن پر نشانہ بنایا۔ اس کے بعد نچلے آرڈر کے بلے بازوں سے زیادہ توقع رکھنا بے سود تھا۔    

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK