گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستان نے ویبھو سوریاونشی (۶۷؍رن) اور آیوش مہاترے (۳۴؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ون ڈے انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ۷؍ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
EPAPER
Updated: December 07, 2024, 1:40 PM IST | Agency | Sharjah
گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستان نے ویبھو سوریاونشی (۶۷؍رن) اور آیوش مہاترے (۳۴؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ون ڈے انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ۷؍ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ہندوستان نے ویبھو سوریاونشی (۶۷؍رن) اور آیوش مہاترے (۳۴؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ون ڈے انڈر۱۹؍ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ۷؍ وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
سری لنکا کے۱۷۳؍رن کے اسکور کے جواب میں بلے بازی کے لیے آئے ویبھو سوریاونشی اور آیوش مہاترے کی اوپننگ جوڑی نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۹۱؍ رن کی شاندار شراکت کرتے ہوئے ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ ویہاس تھیومیکا نے نویں اوور میں آیوش مہاترے کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ آیوش نے۲۸؍ گیندوںپر۷؍ چوکے لگاتے ہوئے۳۴؍ رن بنائے۔ اس کے بعد۱۴؍ویں اوور میں پروین منیشا نے ویبھو سوریاونشی کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ ویبھو نے۳۶؍ گیندوں میں ۶۷؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں ۶؍ چوکے اور ۵؍ چھکے شامل ہیں۔ آندرے سدھارتھ۲۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان محمد امان ۲۵؍ اور کے پی کارتیکیا۱۱؍رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان نے۲۱ء۲؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر ۱۷۵؍ رن بنا کر میچ جیت لیا۔ سری لنکا کی جانب سے وہاس تھیومیکا، ویران چامودیتا اور پروین منیشا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے صرف ۸؍ رن کے اسکور پر اپنے ۳؍ وکٹ گنوا دیئے۔ پلندو پریرا۶، دولنیت سگیرا ۲؍اور ویمت دنسارا (صفر) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد شروجین شمگناتھن اور لکون ابھے سنگھے نے سری لنکا کی اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھے وکٹ کے لیے ۹۳؍ رن جوڑے۔۲۹؍ویں اوور میں آیوِش مہاترے نے شروجین شمگناتھن (۴۲) کو بولڈ کر کے اس شراکت کو توڑا۔