• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یونائٹیڈ نے ساؤتھمپٹن کو اس کے ہی میدان پر روند دیا

Updated: September 15, 2024, 11:02 AM IST | Inquilab News Network | Southampton

مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب نے ساؤتھمپٹن کو ۰۔۳؍گول سے شکست دی۔ مارکس رشفورڈ نے ٹیم کیلئے ایک گول کیا۔

United`s Marcus Rashford. Photo: INN
یونائٹیڈ کے مارکس رشفورڈ۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں سنیچر کی شام ہونے والے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ فٹبال کلب نے میزبان ساؤتھمپٹن کو اس کے ہی شائقین کے سامنے ۰۔ ۳؍گول کے اسکور سے روند دیا۔ اس کامیابی سے یونائٹیڈ کو پورے ۳؍پوائنٹس ملے ہیں اور اس نے ٹیبل پر اپنی پوزیشن بھی بہتر کی ہے۔ اس میچ میں اس کے مشہور کھلاڑ ی مارکس رشفورڈ نے اچھا فٹبال کھیلتے ہوئے ایک گول کیا۔ وہ کافی وقت سے گو ل کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں تھے لیکن اس میچ میں انہوں نے گول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے گول نے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ 
 سنیچر کو ہونے والے میچ میں یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کو جوش زبردست تھا اور وہ آگے بڑھ بڑھ کر گول کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ساؤتھمپٹن کی جانب سے پہلا گول سی آرچر نے کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے پنالٹی کو ضائع کردیا۔ میچ کے ۳۵؍ویں منٹ میں یونائٹیڈ کی جانب سے پہلا گول ہوا۔ ایم ڈی لائٹ نے برونو فرنانڈیز کی مدد سے ٹیم کیلئے اہم گول کیا۔ ۴۱؍ویں منٹ میں مارکس رشفورڈ نے اے ڈیالو کی مدد سے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا جس سے یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوگئے۔ میچ کا پہلا ہاف ۰۔ ۲؍اسکور پر ختم ہوا۔ 
 میچ کے دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے حارحانہ مقابلہ ہوا اور دونوں جانب کے کھلاڑیوں کو یلو کارڈ ملا۔ میچ کے ۷۹؍ویں منٹ میں ساؤتھمپٹن کے کھلاڑی جے اسٹیفنس کو ریڈ کارڈ ملا اور میزبان فٹبال کلب نے ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ بقیہ میچ مکمل کیا۔ دوسری طرف یونائٹیڈ نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا اور میچ کے انجری ٹائم کے چھٹے منٹ میں تیسرا گو ل کرکے اسکور ۰۔ ۳؍گول کردیا۔ یونائٹیڈ کے اے گماچونے تیسرا گول کیا۔ اس میچ میں ساؤتھمپٹن ہیڈ کوچ آر مارٹن کو بھی یلو کارڈ ملا۔ 
آج لندن ڈربی میں ٹوٹنہم اور آرسنل کے درمیان مقابلہ 
 اتوار کو ای پی ایل میں لندن ڈربی کے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر اور آرسنل فٹبال کلب آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سیزن میں آرسنل نے اچھی شروعا ت کی ہے جبکہ ٹوٹنہم کی ٹیم جدوجہد کرنے پر مجبور ہے۔ ٹیبل پر آرسنل کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے اور اس ٹوٹنہم کی ٹیم ۱۲؍ویں نمبر پر ہے۔ اتوار کو ان دونوں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK