یوپی واریئرس نے پیر کو کھیلے جانے والے ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سپر اوور میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ۴؍ رن سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: February 26, 2025, 10:35 AM IST | Bengaluru
یوپی واریئرس نے پیر کو کھیلے جانے والے ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سپر اوور میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ۴؍ رن سے شکست دی۔
یوپی واریئرس نے پیر کو کھیلے جانے والے ویمنز پریمیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سپر اوور میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ۴؍ رن سے شکست دی۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یوپی واریئرس نے ایک وکٹ کے نقصان پر۸؍رن بنائے جس کے جواب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم ایک اوور میں صرف ۴؍ رن ہی بنا سکی اور میچ ہار گئی۔ اس سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریئرس کے درمیان کھیلا گیا ڈبلیو پی ایل کا نواں میچ آخری گیند پر برابر کےا سکور کی وجہ سے ٹائی ہو گیا تھا۔
آر سی بی کے۱۸۰؍ رن کے جواب میں بلے بازی کیلئے آتے ہوئے، یوپی واریئرس کی شروعات خراب رہی کیونکہ آر سی بی کے شاندار بولنگ اٹیک کے سامنے ان کے وکٹ وقفے وقفے سے گرتے رہے۔ کرن نوگیرے ۲۴؍رن ، دنیش ورندا ۱۴ ، تالیہ میک گرا صفر ، کپتان دپتی شرما ۲۵ ، گریس ہیرس ۸ ، اوما چھیتری ۱۴؍رن اور شویتا سہراوت ۳۱؍رن آؤٹ ہوئیں۔ شنیل ہنری (۸؍رن) کو۱۷؍ویں اوور میں کم گارتھ نے بولڈ کیا۔ اپنی ٹیم کو فتح کی طرف لے جانے والی صائمہ ٹھاکر ۱۹؍ویں اوور میں رن آؤٹ ہو گئیں۔ ٹھاکرنے ۱۴؍ رن بنائے۔ میچ کی آخری گیند پر وکٹ کیپر رِچا نے۱۸۰؍رن کے برابری کے اسکور پر سوفی ایکل اسٹون (۳۳؍رن) کو رن آؤٹ کر کے میچ کو ٹائی کراکے ایک بار پھر دلچسپ موڑ پر پہنچادیا۔ اب میچ کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا۔ آر سی بی کی جانب سے اسنیہا رانا نے ۳؍ جبکہ رینوکا سنگھ اور کم گارتھ نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایلیس پیری نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل یوپی واریئرس کی کپتان دپتی شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔