Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکی باکسر جارج فورمین ۷۶؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Updated: March 22, 2025, 11:40 AM IST | Washington

امریکہ کے مشہور باکسر جارج فورمین کا ۷۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ انہوں نے ۲؍ مرتبہ ہیوی وہیٹ چمپئن بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

George Foreman. Photo: INN
جارج فورمین۔ تصویر: آئی این این

۲؍ مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن بننے والے اوراولمپک میڈل یافتہ جارج فورمین کا ۷۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ فورمین کے اہل خانہ نے عالمی شہرت یافتہ باکسر کے انسٹاگرام پیج پریہ اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’گہرے دکھ کےساتھ ہم اپنے پیارے جارج ایڈورڈ فورمین کے انتقال کا اعلان کررہے ہیں جو ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ءکو پرامن طریقے سے اس دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

ہم آپ کی محبت اور دعاؤوں کیلئے شکرگزار ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھا جائے کیونکہ ہم ایک ایسے شخص کی غیر معمولی زندگی کو خراج عقیدت پیش کرنے جارہے ہیں جسے ہمیں اپنا کہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: وِل اسمتھ کا پہلا میوزک البم ۲۸؍ مارچ کو ریلیز ہوگا

جارج فورمین کے اہل خانہ نے اپنے بیان میں ’’ایک بہترین مبلغ، شوہر، والد اور دادا قرار دیا ہے جس نے اپنی زندگی مقصد اور ایمانداری کے ساتھ گزاری۔‘‘ ان کے اہل خانہ نے ان کی باکسنگ کے میدان میں حاصل کی گئی کامیابیوں اور ان کی لیگسی کی حفاظت کی جدوجہد کی بھی نشاندہی کی ہے۔ یاد رہے کہ جارج فورمین کو ۱۹۶۸ء میں گولڈمیڈل تفویض کیا گیا تھا۔ بعد ازیں۱۹۷۳ء او ۱۹۹۴ء میں دومرتبہ انہیں ہیوی ویٹ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ۔انہوں نے باکسنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد بطور وزیر اور بزنس مین بھی خدمات انجام دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK