• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیاہ پٹی باندھناسیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا : عثمان

Updated: December 23, 2023, 11:07 AM IST | Agency | Perth

آسٹریلیا کےبلے باز عثمان خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا اور وہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

Usman Khawaja. Photo: INN
عثمان خواجہ۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا کےبلے باز عثمان خواجہ نے بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا اور وہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیاہ پٹی باندھ کر میچ میں شرکت کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے سلامی بلے باز عثمان خواجہ پر فرد جرم عائد کی تھی۔ اس سے قبل عثمان خواجہ نے پریکٹس سیشن کے دوران فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کیلئے خصوصی جوتے پہن کر شرکت کی تھی جس پر ’آزادی انسانی حق ہے‘ اور ’تمام انسانی جانیں برابر ہیں ‘ جیسے نعرے درج تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے ایکشن کے بعد عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ وہ فرد جرم کے حوالے سے آئی سی سی سے بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے انہیں بتایا ہے کہ یہ ذاتی سوگ کیلئے تھا، میں نے کبھی نہیں کہا کہ یہ کسی اور چیز کیلئے ہے، جوتوں پر نعرے ایک الگ معاملہ تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں آئی سی سی اور ان کے قواعد و ضوابط کا احترام کرتا ہوں ، آئی سی سی سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے فیصلوں میں منصفانہ اور مستقل مزاجی کو یقینی بنائے اور سب کیساتھ یکساں سلوک کی ضرورت پر زور دیں۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK