Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ورون وکٹ لینے والا بولر ہے، اسے موقع دینے کا یہ صحیح وقت ہے: شاستری

Updated: March 04, 2025, 12:44 PM IST | Agency | Dubai

سابق کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ورون چکرورتی کی تعریف کی ہے اور روی شاستری نے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں موقع ملنا چاہیے۔

Ravi Shastri. Picture: INN
روی شاستری۔ تصویر: آئی این این

سابق کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ورون چکرورتی کی تعریف کی ہے اور روی شاستری نے کہا ہے کہ انہیں آسٹریلیا کیخلاف چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں موقع ملنا چاہیے۔ چکرورتی نے آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ۴۴؍ رن کی فتح  میں۴۲؍ رن کے عوض۵؍ وکٹ لئے۔
   شاستری نے کہا کہ ’’  `میں ان سے بہت متاثر ہوں۔ انہیں   باہر  کرنے کا فیصلہ کرنے پر ٹیم انتظامیہ کو بھاری پڑ سکتا ہے۔ وہ مڈل اوورس  میں وکٹ لینے والا بولر ہے۔ انہیں موقع دینے کا یہ صحیح وقت ہے۔ جب انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہوں نے۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ ان کی موجودہ شکل اور باڈی لینگویج دیکھیں، ان کے اعتماد اور مہارت کو دیکھیں۔ اب ٹورنامنٹ میں صرف نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ باقی ہیں اور وہ ان کے خلاف زیادہ نہیں کھیلے ہیں۔
 شاستری نے کہاکہ  `میرے خیال میں اسی ۱۱؍ کو میدان پر  لانا چاہیے کیونکہ ہمیں۴۸؍ گھنٹے کے اندر کھیلنا ہے۔ اسپنرس کا کردار اہم ہونے والا ہے۔ ہندوستان کے سابق کوچ اور لیجنڈری لیگ اسپنر انیل کمبلے نے ورون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں ان کی کارکردگی شاندار رہی ہے اور وہ مسلسل میچ جیت رہے ہیں۔ چاہے وہ تمل ناڈو ہو، کے کے آر ہو یا ہندوستانی ٹی ۲۰؍ ٹیم۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ اب انہیں ون ڈے میں موقع ملا ہے اور پچ اور حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں مستقبل میں بھی موقع دیاجانا چاہیے۔ ہندوستان کو اس پچ پر کھیلنا ہے اور اس کا آل راؤنڈ اسپن اٹیک کسی بھی ٹیم کیلئے  مشکلات پیدا کرے گا۔ سابق ہندوستانی کرکٹر امباتی رائیڈو نے کہا کہ  `ورون نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK