Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ودربھ نے کیرالا کو شکست دے کر رنجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کیا

Updated: March 03, 2025, 12:39 PM IST | Agency | Nagpur

میچ پانچویں دن برابری پر ختم ہوا لیکن ودربھ نے کیرالا پر پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر جیت حاصل کرلی،ودربھ تیسری بار رنجی چمپئن بنا۔

The Ranji Champions Vidarbha team with the trophy. Photo: PTI
رنجی چمپئن ودربھ کی ٹیم ٹرافی کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی

ودربھ نے فائنل میچ میں رنوں کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے کیرالہ کو شکست دے کر اتوار کو پہلی اننگز میں ملی برتری کی بنیاد پر رنجی ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ کیرالہ اور ودربھ کے درمیان ناگپور میں کھیلا گیا فائنل میچ پانچویں دن برابری پر ختم ہوا۔ ودربھ نے کیرالہ پر پہلی اننگز کی برتری کی بنیاد پر جیت حاصل کی اور اس گھریلو ٹورنامنٹ کا چیمپئن بن گیا۔ ودربھ نے تیسری بار رنجی خطاب جیتا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے۱۸-۲۰۱۷ء اور۱۹-۲۰۱۸ء میں یہ خطاب جیتا تھا۔ ودربھ کے دانش مالیوار کو ان کی شاندار کارکردگی کیلئے ’پلیئر آف دی میچ‘ سے نوازا گیا جبکہ ودربھ کے ہرش دوبے کو ’پلیئر آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ ملا۔ 
 ودربھ نے کل کے اسکور۴؍ وکٹ پر ۲۴۹؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اتوار کو میچ کے پانچویں دن صبح کے سیشن میں، کرون نائر نے اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رن کا اضافہ کیا تھا کہ آدتیہ سروٹے نے انہیں اظہر الدین کی گیند پر اسٹمپ کر کے پویلین بھیج دیا۔ نائر نے اپنی ۲۹۵؍رن کی اننگ میں ۱۰؍چوکے اور ۲؍ چھکے لگاتے ہوئے ۱۳۵؍ رن کی اہم اننگز کھیلی۔ ہرش دوبے (۴) آؤٹ ہوئےکپتان اکشے واڈکر(۲۵) کو سروٹے نے بولڈ کیا۔ اکشے کارنیوار(۳۰)کو این پی باسل نے بولڈ کیا۔ دونوں کپتانوں کے میچ ڈرا کرنے پر راضی ہوتے وقت ودربھ کا۱۴۳ء۵؍ اوور می۹؍وکٹ پر۳۷۵؍رن بنالئے تھے اور درشن نالکنڈےاور یش ٹھاکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کیرالا کیلئے آدتیہ سروٹے نے ۴؍ وکٹ لئے۔ ایم ڈی ندھیش، جلج سکسینہ، ایڈن ایپل ٹام، این پی باسل اور اکشے چندرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK